اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مودی ’ شکتی ‘ اور سچائی کی نہیں بلکہ ’ستّا‘ کی پوجا کرتے ہیں : پرینکا گاندھی - Priyanka Gandhi on Modi - PRIYANKA GANDHI ON MODI

پرینکا گاندھی نے کہا کہ مودی ’ شکتی ‘ اور سچائی کی نہیں بلکہ ’ستّا‘ کی پوجا کرتے ہیں۔ دیش میں سب سے بڑا گھوٹالہ الیکٹورل بانڈ ہے۔ جس میں کروڑوں روپئے بی جے پی نے الیکشن کے لئے حاصل کئے ہیں۔ اس نے کالے دھن کو اپنے لئے سفید کیا ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ساری سچائی عوام کے سامنے آگئی ہے۔

Priyanka Gandhi on Modi
Priyanka Gandhi on Modi

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 18, 2024, 11:18 AM IST

نئی دہلی: کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگرچہ وہ خود کو دیوی کا بھکت ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں اور خود کو سب سے بڑا سچ بولنے والا کہتے ہیں، لیکن سچائی یہ ہے کہ مسٹر مودی شکتی ‘ اور سچائی کی نہیں بلکہ ’ستّا‘ کی پوجا کرتے ہیں۔

مودی کا نام لئے بغیر، محترمہ واڈرا نے کہا، "جو لوگ آج اقتدار میں ہیں وہ ماں شکتی اور ستیہ (سچائی) کے نہیں بلکہ ستّا ( اقتدار وسیاسی طاقت )کے پجاری ہیں۔ اقتدار کے لیے وہ کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ اقتدار کے لیے ایم ایل اے خریدتے ہیں ۔ سرکاروں کو گراتے ہیں ۔ وہ ملک کی دولت بڑے صنعت کاروں کو دے رہے ہیں تاکہ وہ اقتدار میں بنے رہیں۔

انہوں نے انتخابی بانڈز (الیکٹورل بانڈ) پر بھی مودی حکومت پر حملہ کیا اور کہا کہ انتخابی بانڈ اسکیم کالے دھن کو سفید میں تبدیل کرنے کی اسکیم تھی۔ مسٹر مودی لگاتار کہہ رہے ہیں کہ الیکٹورل بانڈ ایک شفاف اسکیم ہے جب کہ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ یہ اسکیم غلط ہے اور یہ بدعنوانی کو جنم دے رہی ہے۔

پرینکا گاندھی نے کہا، “بھارتیہ جنتا پارٹی اس وقت بے نقاب ہوئی جب سپریم کورٹ نے انتخابی بونڈز کے تحت چندہ دینے والوں کے ناموں کو ظاہر کرنے کا حکم دیا۔ یہ بات سامنے آئی ہے کہ 180 کروڑ روپے کا منافع کمانے والی کمپنی الیکٹورل بانڈز اسکیم کے تحت بی جے پی کو 1100 کروڑ روپے کا عطیہ دے رہی ہے۔

آخر یہ پیسہ کہاں سے آرہا ہے؟ دراصل انتخابی بانڈز کالے دھن کو سفید میں تبدیل کرنے کا ایک طریقہ تھے۔ مسٹر مودی نے نوٹ بندی کر کے کہا تھا کہ کالا دھن آئے گا۔ اس کے بعد جی ایس ٹی لائے، جس نے تاجروں کی کمر توڑ دی۔ آج سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکٹورل بانڈ اسکیم میں کالا دھن سامنے آرہا ہے۔کیا یہ مودی کی کرپشن کے خلاف لڑائی ہے؟ پرہنکا گاندھی نے سوال کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details