بیدر: بیدر لوک سبھا انتخابات 2024 کے ہیش نظر کرناٹک کے بیدر میں الیکشن ڈیوٹی پر مامور افسران کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقعے پر بیدر ضلع ڈپٹی کمشنر و الیکشن افیسر گویند ریڈی نے الیکشن ڈیوٹی پر مامور افسران سے خطاب کرتے ہوئے شفاف اور منصفانہ انتخابات پر زور دیا۔ انہوں نے اپنی تقریری میں کہا کہ الیکشن کمیشن کے قواعد کے مطابق لوک سبھا انتخابات کو شفاف اور منصفانہ انداز میں کرانے کے لیے ضلع انتظامیہ کی جانب سے کچھ ضروری اقدامات لازمی ہیں۔
اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرس اور ضلع ڈپٹی کمشنر گویندریڈی نے مشورہ دیا کہ ضلع میں انتخابی ڈیوٹی کے لیے تفویض کیے گئے افسران اور عملہ اپنی تفویض کردہ ذمہ داریوں کو صفائی اور غیر جانبداری کے ساتھ انجام دیں۔ شہر میں دیے گئے سیکٹر افسران اور ماسٹر ٹرینرز کو ٹریننگ دینے کے بعد انہوں نے کہا کہ سیکٹر افسران اور ماسٹر ٹرینرز کو پہلے ہی مینوئل دیے جا چکے ہیں اور ان تمام چیزوں کو جاننا افسران کے لیے ضروری ہے۔