اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پی ایم مودی کے 'من کی بات' پروگرام کے 10 سال مکمل - Mann Ki Baat - MANN KI BAAT

وزیر اعظم نریندر مودی کے ریڈیو پروگرام 'من کی بات' کے دس سال مکمل ہو گئے ہیں۔ آج پی ایم نے پروگرام 114ویں ایپی سوڈ سے خطاب کیا اور بتایا کہ آج کی قسط پرانی یادوں سے جڑی ہے۔ PM Modi Mann Ki Baat

پی ایم مودی کے ریڈیو پروگرام 'من کی بات' کے 10 سال مکمل
پی ایم مودی کے ریڈیو پروگرام 'من کی بات' کے 10 سال مکمل (ETV Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 29, 2024, 2:27 PM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج بروز اتوار اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام 'من کی بات' کے 114ویں ایپی سوڈ میں خطاب کیا۔ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں بتایا کہ آج کی قسط پرانی یادوں سے جڑی ہے۔ من کی بات پروگرام کو 10 سال مکمل ہو رہے ہیں۔ پی ایم مودی نے کہا کہ 'من کی بات' کے سننے والے ہی اس پروگرام کے اصل خالق ہیں۔

ایم مودی نے کہا کہ 'میرے پیارے ہم وطنو، آج کا ایپی سوڈ مجھے جذباتی کرنے والا ہے۔ یہ مجھے بہت پرانی یادوں سے بھر رہا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ من کی بات میں ہمارے سفر کے 10 سال مکمل ہو رہے ہیں۔ 10 سال پہلے 'من کی بات' کا آغاز 3 اکتوبر کو وجے دشمی کے دن ہوا تھا اور یہ ایک ایسا اتفاق ہے کہ اس سال تین اکتوبر کو نوراتری کے پہلے دن 'من کی بات' کے 10 سال مکمل ہو جائیں گے۔

'من کی بات' کے اس طویل سفر میں کئی سنگ میل ہیں، جنہیں میں کبھی نہیں بھول سکتا۔ 'من کی بات' کے کروڑوں سننے والے ہمارے سفر کے ایسے ساتھی ہیں، جن سے مجھے مسلسل تعاون ملتا رہا۔ انہوں نے ملک کے کونے کونے سے جانکاریاں فراہم کیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایم مودی ایک ناقابل یقین طالب علم ہیں، ملاقات کے بعد نیوڈیا کے سی ای او نے تعریف کی

'من کی بات' کے لیے موصول ہونے والے خط پڑھ کر میرا دل بھی فخر سے بھر جاتا ہے۔ ہمارے ملک میں کتنے باصلاحیت لوگ ہیں، ان میں ملک و معاشرے کی خدمت کا کتنا جذبہ ہے۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی عوام کی بے لوث خدمت میں وقف کردی۔ ان کے بارے میں جان کر میں توانائی سے بھر جاتا ہوں۔

''میرے لیے 'من کی بات' کا یہ پورا عمل کسی مندر میں جا کر بھگوان کو دیکھنے جیسا ہے۔ جب مجھے 'من کی بات' کی ہر بات، ہر واقعہ، ہر حرف یاد آتا ہے تو ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے بھگوان کے روپ میں جنتا جناردن کے درشن کر رہا ہوں۔ گزشتہ چند ہفتوں سے ملک کے مختلف حصوں میں موسلادھار بارشیں ہو رہی ہے۔ بارش کا یہ موسم ہمیں یاد دلاتا ہے کہ 'پانی کا تحفظ' کتنا ضروری ہے۔

پی ایم مودی نے کہا کہ 'جھانسی میں کچھ خواتین نے گھوراری ندی کو نئی زندگی دی ہے۔ یہ خواتین سیلف ہیلپ گروپس سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے 'جل سہیلی' بن کر اس مہم کی قیادت کی۔ ان خواتین نے جس طرح مرتے ہوئے دریائے گھوراری کو بچایا ہے، ایسا کسی نے سوچا بھی نہ ہوگا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم مودی نے نیویارک میں فلسطینی صدر اور دیگر عالمی رہنماؤں سے ملاقات کی، غزہ تنازع پر تشویش کا اظہار

اتراکھنڈ کے اترکاشی میں ایک سرحدی گاؤں 'جھالا' ہے، یہاں کے نوجوانوں نے اپنے گاؤں کو صاف رکھنے کے لیے ایک خاص پہل شروع کی۔ وہ اپنے گاؤں میں 'تھینک یو نیچر' مہم چلا رہے ہیں۔ اس کے تحت گاؤں میں روزانہ دو گھنٹے صفائی کی جاتی ہے۔ گاؤں کی گلیوں میں بکھرے کوڑے کو اکٹھا کر کے گاؤں سے باہر مخصوص جگہ پر پھینک دیا جاتا ہے۔

دو اکتوبر کو 'سوچھ بھارت مشن' کو 10 سال مکمل ہو رہے ہیں۔ یہ ان لوگوں کو مبارکباد دینے کا موقع ہے جنہوں نے اسے بھارتی تاریخ میں اتنی بڑی عوامی تحریک بنایا۔ یہ مہاتما گاندھی جی کو بھی ایک حقیقی خراج عقیدت ہے جو زندگی بھر اس مقصد کے لیے وقف رہے۔ ہمیں صفائی کے حوالے سے جاری مہم سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو جوڑنا ہے، اور یہ مہم ایک دن یا ایک سال کے لیے نہیں ہے۔ یہ زمانے زمانے تک مسلسل کیا جانے والا کام ہے۔

میرے دورہ امریکہ کے دوران امریکی حکومت نے تقریباً 300 قدیم نوادرات ہندوستان کو واپس کیے۔ امریکی صدر بائیڈن نے مجھے ان میں سے کچھ نوادرات اپنی رہائش گاہ میں دکھائے، بھرپور پیار کا مظاہرہ کیا۔ واپس کیے گئے نوادرات ہاتھی دانت، لکڑی، تانبے اور کانسی جیسے مواد سے بنے ہیں۔ ان میں سے کئی چار ہزار سال پرانے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہم کسی کے خلاف نہیں ہیں، انسانیت کے لیے کواڈ ضروری ہے: وزیراعظم مودی

ABOUT THE AUTHOR

...view details