اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

تیسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ جاری، مغربی بنگال کے ووٹروں میں جوش وخروش - LOK SABHA ELECTION 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024

سات مرحلوں پر مشتمل لوک سبھا انتخابات 2024 کے تیسرے مرحلے کے تحت ووٹنگ جاری ہے ۔ تیسرے مرحلے میں 93 پارلیمانی حلقوں میں 1331 امیدوار میدان میں ہیں۔ انتخابات ہونے والی ریاستوں میں آسام (4)، بہار (5)، چھتیس گڑھ (7)، دمن اور دیو (02)، گوا (02)، گجرات (25)، کرناٹک (14)، مدھیہ پردیش (09)، مہاراشٹر (11)، اتر پردیش (10) اور مغربی بنگال سے (04) سیٹیں شامل ہیں۔

Lok Sabha Election 2024 Phase 3
لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ کل (ای ٹی وی بھارت گرافکس)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 6, 2024, 4:28 PM IST

Updated : May 7, 2024, 11:16 AM IST

حیدرآباد: لوک سبھا انتخابات 2024 کے تیسرے مرحلے کے تحت آج 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں دادرا اور نگر حویلی اور دمن اور دیو میں پھیلے ہوئے 93 لوک سبھا سیٹوں کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ اس مرحلے میں کل 1331 امیدوار میدان میں ہیں۔

انتخابات کے تیسرے مرحلے میں وزیر داخلہ امیت شاہ، جیوتیرادتیہ سندھیا، شیوراج سنگھ چوہان، دگ وجے سنگھ، ڈمپل یادو، سپریا سولے سمیت کئی بڑے لیڈروں کی قسمت کا فیصلہ ہوگا۔ تیسرے مرحلے کی مکمل تفصیلات جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تیسرے مرحلے میں امیرترین امیدوار

اے ڈی آر کی رپورٹ کے مطابق، جنوبی گووا کی لوکل سیٹ سے امیدوار بی جے پی پلوی شرینواس ڈیمپو سب سے امیر امیدوار ہیں۔ ان کی کل جائیداد 1361 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔ جبکہ مدھیہ پردیش کی گونا سیٹ سے بی جے پی امیدوار جیوتی رادتیہ سندھیا دوسرے امیر ترین امیدوار ہیں اور ان کی کل دولت 424 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔ مہاراشٹر کے کولہاپور سے کانگریس کے امیدوار چھترپتی شاہو شاہ جی تیسرے امیر ترین امیدوار ہیں، ان کی کل دولت 342 کروڑ روپے ہے۔

تیسرے مرحلے کی اہم نشستیں

  • گاندھی نگر: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ گجرات کی گاندھی نگر سیٹ سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ کانگریس نے ان کے خلاف سونل رمن بھائی پٹیل کو میدان میں اتارا ہے۔
    گجرات کی گاندھی نگر سیٹ (ای ٹی وی بھارت گرافکس)
  • بارامتی: مہاراشٹر کے بارامتی لوک سبھا سیٹ پر این سی پی کے ہی دو دھڑوں کے درمیان مقابلہ ہے۔ یہاں این سی پی کے بانی شرد پوار کی بیٹی سپریا سولے اور مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کی اہلیہ سنیترا پوار ایک دوسرے سے مقابلہ کر رہی ہیں۔
    بارامتی لوک سبھا سیٹ (ای ٹی وی بھارت گرافکس)
  • ودیشا: بی جے پی نے مدھیہ پردیش کی ودیشا سیٹ سے سابق وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کو میدان میں اتارا ہے۔ بھانو پرتاپ شرما کانگریس کی طرف سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔
  • گونا: مرکزی وزیر جیوتی رادتیہ سندھیا اس بار بی جے پی کے ٹکٹ پر اس سیٹ سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ وہیں کانگریس نے راؤ یادوندر سنگھ کو میدان میں اتارا ہے۔
  • دھارواڑ: بی جے پی نے کرناٹک کی دھارواڑ سیٹ سے مرکزی وزیر پرہلاد جوشی کو کھڑا کیا ہے۔ ان کا مقابلہ کانگریس کے ونود آسوتی سے ہے۔
  • ہاویری: کرناٹک کے سابق وزیر اعلی بسواراج بومائی بی جے پی کی جانب سے ہاویری سے الیکشن لڑ رہے ہیں جہاں سے کانگریس نے آنند سوامی گڈدیومرتھ کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔
  • مین پوری: ایس پی صدر اور یوپی کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو کی اہلیہ ڈمپل یادو مین پوری سے الیکشن لڑ رہی ہیں۔ بی جے پی نے جیویر سنگھ کو ان کے خلاف میدان میں اتارا ہے۔ مین پوری ایس پی کے بانی ملائم سنگھ یادو کی روایتی سیٹ رہی ہے۔
    مین پوری لوک سبھا سیٹ (ای ٹی وی بھارت گرافکس)
  • دھوبری: اے آئی یو ڈی ایف کے سربراہ بدرالدین اجمل آسام کی دھووری لوک سبھا سیٹ سے لگاتار چوتھی بار الیکشن لڑ رہے ہیں۔ کانگریس نے ان کے خلاف ایم ایل اے رقیب الحسین کو میدان میں اتارا ہے۔

123 خواتین امیدوار میدان میں ہیں

اے ڈی آر کی رپورٹ کے مطابق تیسرے مرحلے میں 244 امیدوار داغدار ہیں۔ ان میں سے 172 کے خلاف سنگین جرائم کے مقدمات درج ہیں۔ اس کے ساتھ ہی 392 امیدواروں کے اثاثے ایک کروڑ روپے سے زیادہ ہیں۔ اس مرحلے میں 123 خواتین امیدوار بھی میدان میں ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ اسی تیسرے مرحلے میں گجرات کے سورت سیٹ پر بھی الیکشن ہونا تھا لیکن وہاں سے بی جے پی کے امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔ اس کے علاوہ، جموں و کشمیر کے اننت ناگ-راجوری پارلیمانی سیٹ کے لیے بھی اسی مرحلے میں پولنگ ہونی تھی جس کو موخر کر دیا اور اب وہاں 25 مئی کو پولنگ ہوگی۔

واضح رہے کہ اب تک ملک میں لوک سبھا کے پہلے مرحلے میں 21 ریاستوں کی 102 سیٹوں پر 19 اپریل کو ووٹنگ ہوئی تھی۔ اس کے بعد 26 اپریل کو دوسرے مرحلے میں 88 سیٹوں پر ووٹنگ ہوئی۔ جس کے بعد آج اب تیسرے مرحلے کی ووٹنگ جاری ہے۔ اس کے بعد چوتھا مرحلہ 13 مئی، پانچواں مرحلہ 20 مئی، چھٹا مرحلہ 25 مئی اور ساتواں مرحلہ یکم جون کو ہوگا۔ ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

آپ اپنی ووٹنگ سلپ آن لائن کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟

ووٹر آئی ڈی کارڈ کے بغیر ووٹ کیسے ڈالیں؟

Last Updated : May 7, 2024, 11:16 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details