کولکاتہ: ٹرینی ڈاکٹر کے ریپ اور قتل کے مجرم سنجے رائے کو عمر قید کی سزا سنائی گئی، سنجے رائے کو آخری سانس تک جیل میں رہنا پڑے گا۔ کولکاتہ کی ایک خصوصی عدالت آج کو سنجوئے رائے کو سزا سنائی، جسے سرکاری آر جی کار میڈیکل کالج اور اسپتال میں ایک ٹرینی خاتون ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کیس میں قصوروار پایا گیا تھا۔
سزا کا اعلان کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج انیروان داس نے کہا کہ یہ ریئرسٹ آف ریئر کیسز نہیں ہیں۔ اس لیے اس معاملے میں وہ مجرم کو عمر قید کی سزا سنا رہے ہیں
سنجے رائے کو عمر قید کی سزا سنانے کے بعد عدالت نے ریاستی حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ متاثرہ کے خاندان کو 17 لاکھ روپے کا معاوضہ ادا کرے۔ اس پر متاثرہ کے والدین نے کہا کہ وہ کسی قسم کا معاوضہ نہیں چاہتے۔ سنجے رائے کو بی این ایس کی دفعہ 64، 66 اور 103 (1) کے تحت قصوروار پایا گیا ہے۔ ان دفعات کے تحت مجرم کی زیادہ سے زیادہ سزا موت یا عمر قید ہے۔ لیکن جج نے عمر قید کی سزا سنائی ہے۔
اگست 2024 میں کولکاتہ کے ایک اسپتال کے احاطے میں ایک خاتون ٹرینی ڈاکٹر کی لاش ملی تھی۔ خصوصی عدالت کے جج انیربن داس نے رائے کو اس معاملے میں 18 جنوری کو مجرم قرار دیا تھا۔
ممتا سنجے رائے کو عمر قید کی سزا سے مطمئن نہیں
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کولکاتہ کے آر جی کار میڈیکل کالج اور اسپتال میں پیش آنے والے ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کیس میں سنجے رائے کو عمر قید کی سزا سنائے جانے کے عدالت کے فیصلے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے پیر کو دعویٰ کیا کہ تحقیقات کی ذمہ داری کولکاتہ پولیس سے زبردستی چھین لی گئی ہے۔ ممتا نے کہا کہ اگر یہ ذمہ داری ان پر ہوتی تو مجرم کو سزائے موت ضرور ملتی۔