رام پور:رام پور کی تاریخی رضا لائبریری کے 250 سال پورے ہونے کا جشن منایا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے رضا لائبریری میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان نے بھی شرکت کی۔ اس موقعے پر گورنر عارف محمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رضا لائبریری کی خوب تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ رضا لائبریری پورے ملک کو رام پور کے شاہی خاندان کا تحفہ ہے۔
وقف ترمیمی بل پر عارف محمد خان کا بیان
وہیں اس موقعے کر میڈیا نمائندوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے عارف محمد خان وقف قانون میں بدلاؤ کی وکالت کی۔ انہوں نے کہا کہ چند دنوں کے لیے وقف محکمہ ان کے پاس تھا۔ اس لیے میں سمجھتا ہوں کہ وہاں جو کچھ ہوتا ہے اس سے کوئی انکار نہیں کرسکتا۔ وقف کے معاملے میں جو نہیں ہونا چاہیے تھا وہ نہیں ہوا۔ قانون میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔ ایک بھی وقف ایسا نہیں جس پر کوئی قانونی کیس نہ چل رہا ہو۔
اسی کے ساتھ کیرالہ کے گورنر نے کہا کہ وقف معاملے پر ان کا زیادہ مطالعہ نہیں ہے، نیز یہ کہ اس معاملے میں جو سیاست کا دخل ہوا ہے، اس کے بعد ان کا اس ایشو پر کچھ بولنا مناسب نہیں ہے۔ زیادہ وہ وقف بل پر زیادہ نہیں کہہ سکتے کیونکہ انہوں نے اس کا مطالعہ نہیں کیا ہے۔