اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

دہلی ایکسائز اسکام کیس: اروند کیجریوال کو سی بی آئی آج عدالت میں پیش کرے گی - Arvind Kejriwal Hearing - ARVIND KEJRIWAL HEARING

21 مارچ کو ای ڈی نے دیر شام اروند کیجریوال سے پوچھ گچھ کے بعد انہیں گرفتار کرلیا تھا کیونکہ اروند کیجریوال کو دہلی ہائی کورٹ سے چھوٹ نہیں مل پائی تھی۔ حالانکہ راؤس ایونیو کورٹ نے کیجریوال کو باضابطہ طور پر ضمانت دے دی تھی۔

اروند کیجریوال کی آج عدالت میں پیشی
اروند کیجریوال کی آج عدالت میں پیشی (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 29, 2024, 12:41 PM IST

نئی دہلی: دہلی ایکسائز گھوٹالہ معاملے میں آج کیجریوال کی سی بی آئی حراست ختم ہو رہی ہے۔ آج ان کو دہلی کی راؤس ایونیو کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ آپ کو بتا دیں کہ 26 جون کو عدالت نے کیجریوال کو 29 جون تک سی بی آئی کی حراست میں بھیج دیا تھا۔ پیشی کے دوران سی بی آئی کے وکیل ڈی پی سنگھ نے عدالت کو بتایا تھا کہ کئی گواہوں کے بیانات ریکارڈ کئے گئے ہیں اس میں وضاحت بھی کی گئی ہے کہ کیجریوال سے ایک شخص برابر ملتا ہے۔

یہ اس پالیسی کے بننے سے پہلے بھی ہوا ہے۔ ڈی پی سنگھ نے مگنتا ریڈی کے بیانات کا ذکر کیا۔ ای ڈی نے پہلے بھی کہا تھا کہا کہ ٹرائل کورٹ نے اپنے فیصلے میں کیجریوال کو ضمانت دیدی ہے جہ کہ سراسر غلط ہے۔ اس کے بعد ہی دہلی ہائی کورٹ نے ان کو ضمانت نہیں دی تھی۔

10 مئی کو سپریم کورٹ نے اروند کیجریوال کو لوک سبھا انتخابات میں مہم چلانے کے لیے یکم جون تک عبوری ضمانت دی تھی اور انہیں 2 جون کو حاضر ہونے کا حکم دیا تھا۔ کیجریوال نے 2 جون کو سرینڈر کر دیا تھا۔ 21 جون کو، راؤس ایونیو کورٹ نے کیجریوال کو باقاعدہ ضمانت دی، جس پر دہلی ہائی کورٹ نے روک لگا دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details