رانچی: جھارکھنڈ ہتک عزت کیس میں راہل گاندھی کے خلاف 27 فروری 2024 کو جاری غیر ضمانتی وارنٹ کو چیلنج کرنے والی درخواست کی سماعت ہوئی۔
غور طلب ہو کہ اس معاملے میں جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے راہل گاندھی کے خلاف چائی باسہ کی ایم پی، ایم ایل اے کورٹ کی طرف سے جاری کیے گئے غیر ضمانتی وارنٹ کو ایک ماہ کے لئے شرط کے ساتھ ملتوی کردیا ہے۔ نیز راہل گاندھی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مقدمے کا سامنا کرنے کے لیے قانون کے مطابق مناسب اقدامات کریں۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے راہل گاندھی کی عرضی کا تصفیہ کردیا۔
قابل ذکر ہے کہ سال 2018 میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو لے کر راہل گاندھی کی جانب سے قابل اعتراض تبصرہ کیا گیا تھا۔ اس سلسلے میں بی جے پی لیڈر پرتاپ کٹیار کی جانب سے چائی باسہ کورٹ میں چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت میں شکایت درج کروائی گئی تھی، بعد میں کیس کو ایم پی، ایم ایل اے کورٹ چائی باسہ میں منتقل کردیا گیا۔