نئی دہلی: ہندوستان نے بدھ کے روز شام سے 75 ہندوستانی شہریوں کو نکالا ہے جن میں جموں و کشمیر سے 44 زائرین شامل ہیں۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ تمام ہندوستانی شہری بحفاظت لبنان پہنچ گئے ہیں اور تجارتی پروازوں کے ذریعہ ان کی ہندوستان واپسی ہو گی ۔
وزارت نے کہا کہ، دمشق اور بیروت میں ہندوستانی سفارت خانوں کے تعاون سے، سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے اور شام میں ہندوستانی شہریوں کی درخواستوں کے بعد انخلاء کا کام شروع کیا گیا۔ شام سے نکالے جانے والوں میں جموں و کشمیر کے 44 زائرین بھی شامل ہیں جو شیعہ مسلمانوں کے عقیدے کے اعتبار سے اہم مانی جانے والی دمشق میں موجود سیدہ زینب کے مزار میں پھنسے ہوئے تھے۔ زیادہ تر زائرین اس جگہ بیماریوں سے نجات کی دعا کرنے آتے ہیں۔
ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر:
وزارت نے شام میں موجود ہندوستانی شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ دمشق میں ہندوستانی سفارت خانے کے ہنگامی ہیلپ لائن نمبر
993385973 963+ (واٹس ایپ پر بھی)