نئی دہلی: وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے آج نئی دہلی میں نیدرلینڈ کی وزیر دفاع محترمہ کاجسا اولونگرین کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کی۔ دونوں وزراء نے خاص طور پر سمندری اور صنعتی شعبوں میں اپنے دو طرفہ دفاعی تعاون کو آگے بڑھانے کے امکانات پر بات چیت کی۔ انہوں نے دونوں ممالک کی بحریہ کے درمیان بڑھتی ہوئی بات چیت کو نوٹ کیا اور بحر ہند کے خطے میں میری ٹائم سیکورٹی کو بڑھانے کے لیے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
راج ناتھ سنگھ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ آج نئی دہلی میں نیدرلینڈ کی وزیر دفاع، محترمہ کاجسا اولونگرین کے ساتھ ایک بہترین ملاقات ہوئی۔ ہم نے دو طرفہ دفاعی تعاون خاص طور پر سمندری اور صنعتی شعبوں کو بڑھانے کے امکانات پر بات چیت کی۔