حیدرآباد: حال ہی میں ختم ہونے والے لوک سبھا عام انتخابات 2024 میں رواہل گاندھی نے کیرالہ کے وائناڈ اور اترپردیش کے رائے بریلی لوک سبھا سیٹوں سے بھاری مارجن سے جیت درج کی ہے۔ لیکن اب وہ اس کشمکش میں مبتلا ہیں کہ وہ ان دونوں سیٹوں میں سے کس سیٹ کو برقرار رکھیں۔
کانگریس کے سابق صدر نے یہ بھی واضح کردیا کہ وہ جو بھی فیصلہ کریں گے اس سے ان کے دونوں حلقے کے لوگ خوش ہوں گے۔ اس کے علاوہ انہوں نے عام انتخابات میں انہیں مسلسل دوسری میعاد کے لیے منتخب کرنے پر وائناڈ کے باشندوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔
لوک سبھا سیٹ جیتنے کے بعد راہل گاندھی پہلی مرتبہ کیرالہ پہنچے تھے جہاں انھوں نے ایک جلسہ عام میں کہا کہ "مجھے امید ہے کہ آپ سے جلد ملاقات ہو گی۔ میرے سامنے ایک کشمکش یہ ہے کہ مجھے وایناڈ کا ایم پی رہنا چاہیے یا رائے بریلی کا۔ مجھے امید ہے کہ وائناڈ اور رائے بریلی دونوں ہی میرے فیصلے سے خوش ہوں گے۔
واضح رہےکہ یہ ایک آئینی مینڈیٹ ہے جو نتائج کی تاریخ سے دو ہفتوں کے اندر اندر ایک سیٹ کو برقرار رکھنے کے لیے مل جائے گا۔ اگر جیتنے والا دونوں نشستوں میں سے کوئی بھی خالی کرنے میں ناکام رہتا ہے تو دونوں نشستوں سے نااہل قرار دینے کا بھی انتظام ہے۔