نئی دہلی: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا نے مودی حکومت پر منریگا کو کمزور کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے لیے فنڈز میں کٹوتی کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے دیہی علاقوں میں لوگ روزگار سے محروم ہو رہے ہیں۔
پرینکا وڈرا نے کہاکہ ’’مزدور کو اس کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے اس کی مزدوری ملنی چاہیے۔ امرت کال میں یہ جملہ کارکنوں کے لیے مذاق بن گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یکم فروری تک ریاستوں سے منریگا کی 16,000 کروڑ روپے کی ادائیگی بقایا ہے۔ مزدوروں کو بچوں کی پرورش کا مسئلہ درپیش ہے لیکن حکومت کو اس کی کوئی پروانہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ ’’وزیراعظم نے پہلے منریگا کو کانگریس کی ناکامی کی یادگار کہا اور اسے بند کرنے کی کوشش کی۔ لیکن جب ہم زمینی حقیقت کے سامنے آئے تو ہم اسے نہ روک سکے بلکہ بجٹ میں مسلسل کمی کرتے رہے۔ اس بار بھی وہ معمولی اضافہ کر کے تالیاں بٹورنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ سچ یہ ہے کہ بجٹ میں مختص رقم 2023-24 کے نظرثانی شدہ بجٹ کے برابر ہے۔ "