حیدرآباد:ملک بھر میں آج عیدالفطر جوش و خروش سے منائی جارہی ہے۔ عید کے موقعے پر ملک بھر کی مساجد اور عید گاہوں میں فرزندان توحید نے نماز دوگانہ ادا کی اور لوگ ایک دوسرے سے گلے مل کر عید کی مبارکباد پیش کی۔ اسی کے ساتھ ہی صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، وزیر اعظم نریندر مودی سمیت دیگر اہم شخصیات نے عوام کو عید کی مبارکباد پیش کی۔
صدر دروپدی مرمو نے سوشل میڈیا پر لکھا، 'میں ملک تمام لوگوں خصوصاً مسلم بھائیوں اور بہنوں کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ رمضان کے مقدس مہینے کے بعد منایا جانے والا یہ تہوار اتحاد، خیر سگالی اور بھائی چارے کے جذبات کو پھیلاتا ہے۔ خوشیاں بانٹنے کا یہ تہوار معاف کرنے اور صدقے دینے کی ترغیب دیتا ہے۔ اس پرمسرت موقع پر میری خواہش ہے کہ ہمارا ملک مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن رہے اور ملک کے تمام لوگ ہمیشہ امن و چین سے رہیں۔'
وزیر اعظم مودی نے بھی عید کی تہنیت پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ 'عید الفطر کے لیے نیک خواہشات۔ میری خواہش ہے کہ یہ موقع ہمدردی، یکجہتی اور امن کے جذبے کو فروغ دے۔'
ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی (ڈی پی اے پی) کے سربراہ غلام نبی آزاد نے لکھا کہ 'عید خوشی کا سب سے بڑا دن ہے۔ میں خدا سے دعا کرتا ہوں کہ وہ دنیا بھر کے لوگوں کے روزوں کو قبول فرمائے۔ 'ہماری طرف سے سب کو عید مبارک۔'