اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مفرور ٹی ایم سی لیڈر شاہجہاں شیخ کے ساتھیوں کی رہائش گاہوں پر ای ڈی کی چھاپہ ماری - سندیشکھلی

ED Raids in West Bengal: ٹی ایم سی لیڈر شاہجہاں شیخ کے خلاف ای ڈی کا شکنجہ کستا جا رہا ہے۔ اراضی پر غیر قانونی قبضہ معاملے میں ای ڈی شاہجہاں شیخ کے کاروباری ساتھیوں کے ٹھکانوں پر چھاے مار ہی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By PTI

Published : Feb 23, 2024, 12:34 PM IST

کولکاتہ: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جمعہ کو دھوکہ دہی کے ایک پرانے معاملے کے سلسلے میں مبینہ طور پر مفرور ترنمول کانگریس لیڈر شاہجہاں شیخ سے وابستہ تاجروں کی رہائش گاہوں پر چھاپے مارے۔

ایک سینئر افسر نے کہا کہ ای ڈی نے جمعہ کی صبح سویرے شہر اور اس کے آس پاس پانچ مختلف مقامات پر چھاپے اور تلاشی کارروائیاں شروع کیں جن میں ہاوڑہ، بیجوئے گڑھ اور براتی شامل ہیں۔ افسر نے کہا کہ، "یہ چھاپے شاہجہاں شیخ اور اس کے ساتھیوں کے خلاف اراضی کے دھوکہ دہی کے ایک پرانے کیس کے سلسلے میں ہیں۔ یہ لوگ شاہجہاں کے ساتھ مچھلی کے کاروبار میں ملوث تھے۔ ہم کچھ مخصوص دستاویزات کی تلاش کر رہے ہیں"۔

اسی سی آئی آر عام طور پر ای ڈی کی طرف سے کیس کی معلومات کی رپورٹ کے طور پر دائر کی جاتی ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ یہ فوجداری مقدمات میں فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کی طرح ہے۔ افسر نے بتایا کہ ای ڈی کے اہلکاروں نے بڑی تعداد میں مرکزی فورسز کے ساتھ ہاوڑہ کے ہلدارپارہ میں مچھلی کے تاجر پرتھا پرتیم سین گپتا کی رہائش گاہ پر تلاشی شروع کی۔

شمالی 24 پرگنہ ضلع کے براتی میں مقامی تاجر ارون سین گپتا کے گھر اور شہر کے بیجوئے گڑھ علاقے کے جنوبی حصے میں ارون شوم کے گھر سمیت چار مقامات پر چھاپے مارے گئے۔ افسر نے کہا کہ، "یہ تاجر بھی شاہجہاں کے ساتھ برآمدی اور درآمدی کاروبار سے منسلک ہیں۔ ہم ان سے بات کر رہے ہیں کہ ان کی تجارت کی نوعیت کیا ہے اور اس میں شاہجہان کس طرح ملوث تھا۔"

دریں اثنا، مرکزی تحقیقاتی ایجنسی نے جمعہ کو شاہجہاں کو کروڑوں کے راشن گھوٹالے میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے سلسلے میں تازہ سمن جاری کرتے ہوئے اسے 29 فروری کو اپنے افسران کے سامنے پیش ہونے کو کہا ہے۔ ای ڈی کی جانب سے شاہجہاں کو یہ چوتھا سمن جاری کیا گیا ہے۔

واضح رہے 5 جنوری کو، مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ ضلع میں سندیشکھلی میں واقع شاہجہاں کی رہائش گاہ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے ای ڈی افسران کی ایک ٹیم پر ایک ہجوم نے مبینہ طور پر حملہ کیا تھا۔ حملے میں ای ڈی کے تین اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔ ضلع پولیس اور شیخ کے اہل خانہ نے ای ڈی افسران کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔ اس کے بعد سے شاہجہاں مفرور ہے۔

پولیس نے اب تک 18 لوگوں کو گرفتار کیا ہے جن میں دو ٹی ایم سی لیڈر اور شاہجہاں کے قریبی ساتھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details