نئی دہلی: ای ڈی نے اوکھلا سے عآپ کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو دہلی سے گرفتار کیا ہے۔ ای ڈی کی ٹیمیں امانت اللہ خان کو ان کی رہائش گاہ سے لے گئی ہیں۔ اس دوران پولیس کی بڑی تعداد یہاں موجود ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ ای ڈی آج صبح ایم ایل اے کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارنے پہنچی۔ اس چھاپے کی ایم ایل اے کے گھر والوں نے بھی مخالفت کی۔ امانت اللہ خان نے خود ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ ای ڈی کی ٹیمیں مجھے گرفتار کرنے آئی ہیں۔
غور طلب ہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے پیر کی صبح دہلی کے اوکھلا سے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کے گھر پر چھاپہ مارا۔ ایم ایل اے امانت اللہ خان نے خود ایکس پر یہ اطلاع دی۔ انہوں نے ایکس پر لکھا کہ ای ڈی کی ٹیم مجھے گرفتار کرنے میرے گھر آئی ہے۔ اس کے بعد انہوں نے ایک ویڈیو پوسٹ کیا اور کہا کہ صبح کے 7 بجے ہیں اور ای ڈی کی ٹیم مجھے گرفتار کرنے میرے گھر آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری ساس کو کینسر ہے اور 4 روز قبل ان کا آپریشن ہوا تھا۔
ایم ایل اے امانت اللہ خان نے مزید کہا کہ یہ لوگ مجھے پچھلے دو سالوں سے ہراساں کر رہے ہیں، میں نے ان کے ہر نوٹس کا جواب دیا ہے۔ میرے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے جا رہے ہیں۔ مجھے اور میری پارٹی کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم ٹوٹنے والے نہیں ہیں۔ ایم ایل اے امانت اللہ خان نے اوکھلا کے لوگوں کو یقین دلایا ہے کہ ان کا کوئی بھی کام نہیں روکا جائے گا۔
جانکاری کے مطابق پیر کی صبح ای ڈی کے کئی افسران چھاپہ مارنے کے لیے امان اللہ خان کے گھر پہنچے اور تحقیقات میں مصروف ہیں۔ گزشتہ سال 10 اکتوبر کو بھی ای ڈی نے امانت اللہ خان کے گھر پر چھاپہ مارا تھا اور کئی گھنٹے تک پوچھ گچھ اور تفتیش کی تھی۔ جب ای ڈی نے دوبارہ چھاپہ مارا تو عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈروں نے ایکس پر پوسٹ کیا اسے مودی کی آمریت اور ای ڈی کی غنڈہ گردی قرار دیا۔
اوکھلا سے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان نے ایکس پر پوسٹ کیا ہے کہ ای ڈی کے لوگ ابھی مجھے گرفتار کرنے کے لیے میرے گھر پہنچے ہیں۔ اہلکار ایم ایل اے امانت اللہ خان سے پوچھ گچھ اور تفتیش میں مصروف ہیں۔ پچھلے سال 10 اکتوبر کو بھی ای ڈی نے ایم ایل اے امانت اللہ خان کے گھر پر چھاپہ مارا تھا، کئی گھنٹوں تک پوچھ تاچھ کی گئی تھی۔