مہاراشٹر: دیویندر فڑنویس آج ممبئی کے آزاد میدان میں مہاراشٹر کے نئے وزیر اعلی کے طور پر حلف لیں گے۔ فڑنویس تیسری بار مہاراشٹر کے وزیر اعلی بننے جا رہے ہیں۔ ان کی حلف برداری کچھ دیر میں ہوگی۔ وزیر اعظم نریندر مودی حلف برداری تقریب میں شرکت کر رہے ہیں۔ وزیر داخلہ امت شاہ کے ساتھ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار اور آندھرا پردیش کے وزیر اعلی چندرا بابو نائیڈو بھی اس پروگرام میں شامل ہیں۔
آدتیہ برلا گروپ کے چیئرمین کمار منگلم برلا نے بھی مہایوتی حکومت کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی ہے۔ آزاد میدان میں منعقدہ تقریب حلف برداری میں سیاسی بڑے لوگوں کے علاوہ شاہ رخ خان، سلمان خان، سنجے دت، مادھوری دیکشت اور سچن ٹنڈولکر جیسے کئی وی آئی پیز نے شرکت کی۔
حلف برداری کی تقریب میں بی جے پی رہنماؤں کی شرکت:
پی ایم مودی، مرکزی وزیر نتن گڈکری، آسام کے وزیر اعلی ہمنت بسوا سرما مہایوتی حکومت کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے ممبئی پہنچے۔ اس کے علاوہ اتر پردیش کے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ، بی جے پی صدر جے پی نڈا اور وزیر داخلہ امت شاہ بھی حلف برداری تقریب میں موجود رہے۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی موہن یادو اور آندھرا پردیش کے وزیر اعلی این چندرابابو نائیڈو نے دیویندر فڑنویس کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔
دیویندر فڑنویس کی تقریب حلف برداری میں سیاسی شخصیات کے ساتھ ساتھ کھیل، صنعت اور فلمی دنیا کے مشہور شخصیات بھی شریک رہے۔ ان میں کرکٹر سچن ٹنڈولکر، شاہ رخ خان، سلمان خان، رنویر کپور، آدتیہ برلا گروپ کے چیئرمین کمار منگلم اور مکیش امبانی شامل ہیں۔
بی جے پی کو 21-22 محکمے ملنے کا امکان: