نئی دہلی : بھارت رتن، سابق وزیر اعظم آنجہانی راجیو گاندھی کی 33 ویں برسی کے موقع پر دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیوندر یادو نے آج اقلیتی سیل کے ذمہ داران کے ساتھ ریاستی دفتر راجیو بھون میں ان کی تصویر پر پھول چڑھا کر راجیو گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ قبل ازیں ریاستی صدر دیویندر یادو نے سونیا گاندھی ،راہل گاندھی اور کانگریس صدر ملک ارجن کھڑگےکے ساتھ سمارک استھل پہنچے اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
دہلی کانگریس صدر نے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا - Rajeev Gandhi Death Anniversary - RAJEEV GANDHI DEATH ANNIVERSARY
دیویندر یادو نے کہا کہ راجیو گاندھی حب الوطنی اور قربانی کا دوسرا نام ہے۔ بھارت راجیو گاندھی کو ہمیشہ یاد رکھے گا، جنہوں نے ملک کی یکجہتی اور سالمیت کے لیے اپنا سب کچھ قربان کردیا۔
Published : May 21, 2024, 9:37 PM IST
یہ بھی پڑھیں: انسداد دہشت گردی کا دن: اس دن سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کا ہوا تھا قتل
دیوندر یادو نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی لوک سبھا انتخابات میں 400 پار کرنے کا نعرہ دے رہے ہیں، میں بتانا چاہتا ہوں کہ ہمارے پیارے لیڈر راجیو گاندھی 400 سے زیادہ سیٹیں حاصل کرکے ملک کے نوجوان وزیر اعظم بن تھے۔ انہوں نے کہا کہ راجیو گاندھی کی مثبت سوچ اور سیکولر پالیسی کی وجہ سے بھارت کا شمار دنیا کے بڑے ترقی یافتہ ممالک میں ہونے لگا تھا۔ انہوں نے کہا کہ 4 جون کو دہلی کی تمام سات سیٹوں پر جیت کر انڈیا اتحاد ملک کے لوگوں کی حمایت سے مکمل اکثریت حاصل کرکے 400 کو عبور کرنے کے بی جے پی کے نعرے کی سچائی کو ملک کے سامنے لائے گا۔