اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سمندری طوفان 'دانا' آج اڈیشہ اور بنگال سے ٹکرائے گا، کس کس ریاست میں ہوسکتی ہے بارش - CYCLONE DANA

کئی ریاستوں میں طوفان 'دانا' کے اثرات ظاہر ہونے لگے ہیں۔ بعض علاقوں میں بارش ہورہی ہے۔ درجۂ حرارت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

Cyclone 'Dana' will hit Odisha-Bengal today, preparations are on a war footing
سمندری طوفان 'دانا' آج اڈیشہ اور بنگال سے ٹکرائے گا، تیاریاں جنگی بنیادوں پر (PTI)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 24, 2024, 10:01 AM IST

بھونیشور:سمندری طوفان 'دانا' آج رات یا جمعہ کی صبح اڈیشہ کے پوری ساحل اور بنگال کے ساگردیپ سے ٹکرائے گا۔ اس دوران اس کی رفتار 100 سے 120 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو سکتی ہے۔ اس خطرے سے نمٹنے کے لیے ریاستوں میں بڑے پیمانے پر تیاریاں کی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کئی ریاستوں میں طوفان 'دانا' کے اثرات ظاہر ہونے لگے ہیں۔ بعض علاقوں میں بارش ہو رہی ہے۔ درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اڈیشہ میں سمندری طوفان دانا کے پیش نظر 10 لاکھ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا ہدف ہے۔ یہ طوفان ریاست کے ساحلی علاقے کی طرف بڑھ رہا ہے اور ریاست کی تقریباً نصف آبادی کے متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔

خلیج بنگال سے اٹھنے والا طوفان دانا اپنی بھیانک شکل دکھانے کو بےتاب ہے۔ یہ بہت تیز رفتاری سے ساحل کی طرف بڑھ رہا ہے۔ طوفان دانا 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اڈیشہ کے پوری اور مغربی بنگال کے ساگر جزیرے کے درمیان پہنچ سکتا ہے، جس کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی اس وارننگ کے پیش نظر ریاستی حکومتوں نے طوفان سے نمٹنے کے لیے جنگی بنیادوں پر تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

آئی ایم ڈی سائیکلون دانا

اوڈیشہ اور بنگال میں آنے والا سمندری طوفان دانا آج 24 اکتوبر کو ساحل سے ٹکرائے گا۔ جب یہ طوفان سطح سے ٹکرائے گا تو اس کی رفتار 120 سے 130 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو سکتی ہے۔ طوفان کی وجہ سے اوڈیشہ اور بنگال میں تیز ہوائیں چلیں گی اور بہت زیادہ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بنگال اور اڈیشہ کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ طوفان کے پیش نظر این ڈی آر ایف کی کئی ٹیمیں دونوں ریاستوں میں الرٹ پر ہیں۔ کولکتہ ایئرپورٹ پر آج شام سے کل صبح تک پروازیں روک دی گئی ہیں۔ 150 سے زائد ٹرینیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ طوفان کا اثر بہار اور جھارکھنڈ تک نظر آ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اڈیشہ میں طوفان 'دانا' کی امکانی تباہی کو کم کرنے کے اقدامات، 10 لاکھ افراد محفوظ مقامات پر منتقل

کئی ریاستوں میں موسلادھار بارش کا الرٹ

مغربی بنگال کی خلیج میں سرگرم طوفان کا جزوی اثر اتر پردیش کے موسم پر پڑنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے اڈیشہ اور مغربی بنگال میں موسلادھار بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔ بہار میں بھی بھی تیز بارش کا امکان ہے۔ وہیں اتر پردیش کے مشرقی علاقوں میں جمعرات اور جمعہ کو دو دن تک گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ تیز ہوا اور آسمانی بجلی گرنے کے بھی امکانات ہیں۔ تاہم مغربی اتر پردیش میں موسم خشک رہے گا۔ اس کے آندھرا پردیش اور اس سے متصل تلنگانہ کے دو اضلاع میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details