نئی دہلی: سی پی آئی ایم کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری انتقال کر گئے ہیں۔ یچوری کئی دنوں سے بیمار چل رہے تھے۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے پارٹی اور اسپتال کے ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ سی پی آئی (ایم) کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری، جنہیں ایمس دہلی میں داخل کرایا گیا تھا، طویل علالت کے بعد جمعرات کی دوپہر کو انتقال کر گئے۔
یچوری کو نمونیا، اور سینے میں انفیکشن کے علاج کے لیے 19 اگست کو ایمس میں داخل کرایا گیا تھا۔ 72 سالہ رہنما کا آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (AIIMS) کے انتہائی نگہداشت یونٹ (ICU) میں سانس کی نالی کے شدید انفیکشن کا علاج کیا جا رہا تھا۔ تاہم آج وہ جانبر نہ ہوسکے۔ اور ان کی موت واقع ہو گئی۔
کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی تعزیت
سیتارام یچوری کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے انسٹاگرام پر پوسٹ کیا کہ سیتارام یچوری جی میرے دوست تھے۔ وہ بھارت کی عوام کے خیالات کے محافظ تھے اور ہمارے ملک کی گہری سمجھ رکھتے تھے۔ میں ہماری طویل گفتگو کو یاد کروں گا۔ دکھ کی اس گھڑی میں ان کے اہل خانہ، دوستوں اور پیروکاروں سے میری دلی تعزیت ہے۔
محبوبہ مفتی نے افسوس کا اظہار کیا
پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سیتارام یچوری کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے سوشل سائٹ X پر لکھا۔ "چونکنے والا۔ ان کے اہل خانہ اور چاہنے والوں کے ساتھ گہری تعزیت، "