نئی دہلی: کانگریس میں راہل گاندھی کو پارلیمنٹ میں کانگریس پارٹی کا لیڈر بنانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اسیے میں آج یہ طئے ہو جائے گا کہ یہ زمہ داری دوبارہ سونیا گاندھی کے پاس رہتی ہے یا راہل گاندھی کو لیڈر منتخب کیا جاتا ہے۔ آج پارلیمنٹ ہاوس م،یں کانگریس کے ارکان پارلیمان کی اہم میٹنگ ہو گی جس میں راہل گاندھی کو لوک سبھا اور راجیہ سبھا کا لیڈر منتخب کرنے پر زور دیا جائے گا۔ لوک سبھا میں کانگریس پارٹی کے لیڈر کے عہدے کا مطلب اپوزیشن لیڈر ہوگا۔
کانگریس کے آئین کے مطابق پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں قائدین کی نامزدگی کا حق کانگریس کی پارلیمانی پارٹی کی لیڈر کے پاس ہوتا ہے۔ یہ عہدہ اس وقت سونیا گاندھی کے پاس ہے، اور ایسا امکان ہے کہ سونیا گاندھی کا دوبارہ انتخاب یقینی ہے۔ اس لیے یہ ان پر منحصر ہوگا کہ وہ اس میٹنگ میں اپوزیشن لیڈر کے طور پر راہل گاندھی یا کسی اور لیڈر کے نام کا اعلان کرتی ہیں یا نہیں۔