بنگلور: کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے اپنی حکومتوں کو انتخابات کی تیاری کا مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی حکومت کو جوش میں آکر کوئی قدم نہیں اٹھانا چاہئے۔ ورنہ آپ کو دیوالیہ پن کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس یونٹوں کو اپنے بجٹ کے مطابق ضمانتوں کا اعلان کرنا چاہئے۔ صرف اتنا دینے کا وعدہ کریں جتنا آپ کر سکتے ہیں۔
غور طلب ہے کہ کرناٹک کی سدارامیا حکومت ان دنوں معاشی بحران کا سامنا کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں کھرگے نے پارٹی لیڈروں کو ڈانٹ لگائی۔ کھرگے یہاں انتخابی مہم میں کانگریس پارٹی کے منشور کے وعدوں پر بات کر رہے تھے۔
کانگریس صدر نے کہا کہ ہم نے کرناٹک میں پانچ ضمانتیں دینے کا وعدہ کیا تھا۔ ہم نے مہاراشٹر میں بھی یہی وعدہ کیا تھا۔ آج آپ لوگ کہہ رہے ہیں کہ ضمانت منسوخ کرنی پڑے گی۔ انہوں نے قائدین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ شاید آپ لوگ اخبار نہیں پڑھتے لیکن میں پڑھتا ہوں۔ اس لیے میں یہ باتیں کہہ رہا ہوں۔