نئی دہلی: وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) نے پیر کو اسٹوڈنٹس اسلامک موومنٹ آف انڈیا (سیمی) پر غیر قانونی سرگرمیوں کے روک تھام ایکٹ کے تحت پابندی کو مزید پانچ سال کے لیے بڑھا دیا ہے۔ وزارت نے یہ اعلان ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے کیا جس میں بتایا گیا کہ اس نے یو اے پی اے کی دفعات کے ذریعے عطا کردہ اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے یہ کارروائی کی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، سیمی کو غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (UAPA) 1967 کے سیکشن 3(1) کے تحت مزید پانچ سال کے لیے غیر قانونی ٹنظیم کے طور پر روک دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وزارت نے 27 ستمبر 2001 کو سیمی کو غیر قانونی انجمن قرار دیا تھا اور بعد میں اس نے 26 ستمبر 2003، 8 فروری 2006، 7 فروری 2008، 5 فروری 2010، 3 فروری 2012، 1 فروری 2014 اور 31 جنوری 2019کو پابندی میں توسیع جاری رکھی۔