نئی دہلی:سی بی آئی کو دہلی شراب گھوٹالہ معاملے میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کے خلاف مقدمہ چلانے کی اجازت مل گئی ہے۔ جمعہ کو سی بی آئی نے اسپیشل جج کاویری باویجا کی عدالت کو یہ اطلاع دی۔ راؤس ایونیو کورٹ 27 اگست کو کجریوال کے خلاف دائر سپلیمنٹری چارج شیٹ کا نوٹس لینے کے معاملے کی سماعت کرے گی۔
سی بی آئی کو دہلی شراب گھوٹالہ میں سی ایم کیجریوال کے خلاف مقدمہ چلانے کی اجازت ملی - Delhi liquor scam
سی بی آئی کو وزیر اعلی اروند کیجریوال کے خلاف شراب گھوٹالہ میں مقدمہ چلانے کی اجازت مل گئی ہے۔ جانچ ایجنسی نے عدالت کو یہ جانکاری دی۔
Published : Aug 23, 2024, 7:15 PM IST
اس سے پہلے 12 اگست کو سماعت کے دوران سی بی آئی نے کہا تھا کہ کیجریوال کے خلاف مقدمہ چلانے کی اجازت ابھی تک نہیں ملی ہے۔ جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 27 اگست تک ملتوی کر دی۔ 22 جولائی کو عدالت نے کے کویتا کے خلاف سی بی آئی کی طرف سے داخل کی گئی چارج شیٹ کا نوٹس لیا تھا۔ کویتا کو اس معاملے میں سی بی آئی نے 11 اپریل کو گرفتار کیا تھا۔ سی بی آئی نے 7 جون کو کے کویتا کے خلاف چارج شیٹ داخل کی تھی۔ 29 مئی کو عدالت نے کے کویتا کے خلاف ای ڈی کی طرف سے داخل کی گئی چارج شیٹ کا نوٹس لیا تھا۔
17 مئی کو ای ڈی نے ساتویں سپلیمنٹری چارج شیٹ داخل کی تھی، جس میں عام آدمی پارٹی اور اروند کیجریوال کو ملزم بنایا گیا تھا۔ اس معاملے میں اب تک 18 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں وزیر اعلی اروند کیجریوال، سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا، عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ، بی آر ایس لیڈر کے کویتا شامل ہیں۔ سپریم کورٹ نے سنجے سنگھ اور منیش سسودیا کو باقاعدہ ضمانت دے دی ہے۔ ای ڈی نے پوچھ گچھ کے بعد اروند کیجریوال کو 21 مارچ کو گرفتار کیا تھا۔ سی بی آئی نے انہیں 26 جون کو گرفتار کیا تھا۔ سپریم کورٹ نے ای ڈی معاملے میں کیجریوال کو عبوری ضمانت دے دی ہے۔