نئی دہلی: مہاراشٹر میں 288 اسمبلی نشستوں جبکہ جھارکھنڈ میں دوسرے مرحلے کے تحت 38 سیٹوں پر آج ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب آج چار ریاستوں کی 15 اسمبلی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ ان میں یو پی کی 9، پنجاب کی 4 اور اتراکھنڈ، کیرالہ کی ایک ایک اسمبلی سیٹ شامل ہے۔
یوپی کی 9 اسمبلی سیٹوں پر ووٹنگ:
اتر پردیش کی کٹہاری، کرہل، میرا پور، غازی آباد، ماجھوان، سیساماؤ، کھیر، پھول پور اور کندرکی اسمبلی سیٹوں پر پولنگ جاری ہے۔ مرادآباد کی کندرکی-29 اسمبلی سیٹ پر کل ووٹرز کی تعداد 383488 ہے جس میں 207990 مرد اور 175485 خواتین کے علاوہ 13 ٹرانسجینڈر ووٹرز بھی شامل ہیں۔ آج صبح سے ہی کندرکی کی عوام نے پولنگ بوتھ کی جانب رخ کرنا شروع کر دیا اور اپنی حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
کندر کی اسمبلی سیٹ سے سماجوادی پارٹی نے حاجی رضوان کو اپنا امیدوار بنایا ہے جو پہلے بھی کندرکی سیٹ سے تین مرتبہ جیت حاصل کر چکے ہیں تو وہیں بھارتیہ جنتا پارٹی نے ٹھاکر رامویر پر اپنا بھروسہ جتایا ہے حالانکہ رامویر ماضی میں بھی اس سیٹ سے ہاتھ ازما چکے ہیں مگر ان کو تین بار ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس کے علاوہ اسد الدین اویسی کی پارٹی ال انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے حاجی وارث کو اپنا امیدوار بنایا ہے تو بہوجن سماج پارٹی نے حاجی رفت اللہ عرف نیتا چھدہ کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔
یوپی کی 9 اسمبلی سیٹوں کے ضمنی انتخاب میں شامل مین پوری ضلع کی کرہل سیٹ پر صبح سات بجے سے ووٹنگ شروع ہو گئی ہے۔ کرہل سیٹ پر 7 امیدوار جیتنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ یوپی کے پریاگ راج ضلع کی پھول پور اسمبلی سیٹ پر ضمنی انتخاب کے لیے ووٹنگ صبح سات بجے شروع ہو گئی ہے۔ پھول پور ضمنی انتخاب میں بی جے پی، ایس پی، بی ایس پی سمیت کل 12 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ یوپی کے غازی آباد ضلع کی صدر اسمبلی سیٹ کے ضمنی انتخاب کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ غازی آباد صدر سیٹ کے ضمنی انتخاب میں ایس پی، بی ایس پی اور بی جے پی سمیت کل 14 امیدوار میدان میں ہیں۔ بی ایس پی نے پرمانند گرگ، بی جے پی نے سنجیو شرما، ایس پی نے سنگھ راج جٹاو کو نامزد کیا ہے۔ کل 4 لاکھ 61 ہزار 360 ووٹرز آج ان 14 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کر رہے ہیں۔
پنجاب: چار اسمبلی نشستوں پر ضمنی انتخاب: