اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بلقیس بانو کیس: سپریم کورٹ سے گجرات حکومت کو جھٹکا،ریاست کے خلاف ریمارکس کو حذف کرنے کی درخواست مسترد - Bilkis Bano Case - BILKIS BANO CASE

سپریم کورٹ نے گجرات حکومت کی اس درخواست کو مسترد کر دیا ہے جس میں بلقیس بانو عصمت ریزی کے مجرمین کی معافی کو مسترد کرتے ہوئے عدالت عظمیٰ نے گجرات حکومت کی زبردست سرزنش کی تھی۔ سپریم کورٹ نے اپنے تمام تبصروں کو درست قرار دیتے ہوئے نظرثانی کی عرضداشت کو خارج کر دیا۔

بلقیس بانو کیس: سپریم کورٹ سے گجرات حکومت کو جھٹکا
بلقیس بانو کیس: سپریم کورٹ سے گجرات حکومت کو جھٹکا (Etv Bharat)

By PTI

Published : Sep 26, 2024, 7:37 PM IST

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جمعرات کو گجرات حکومت کی طرف سے عدالت کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کو مسترد کر دیا۔ گجرات حکومت نے اس کیس میں ریاست پر کیے گئے سخت تبصروں پر نظر ثانی کی سپریم کورٹ سے اپیل کی تھی۔ سپریم کورٹ نے 2002 گجرات فسادات کے دوران بلقیس بانو کی عصمت دری اور اس کے خاندان کے سات افراد کو قتل کرنے کے 11 مجرمین کو دی گئی معافی کو منسوخ کرتے ہوئے گجرات حکومت پر سخت تبصرے کیے تھے۔

جسٹس بی وی ناگ رتھنا اور اجل بھویان کی بنچ نے بھی اوپن کورٹ میں نظرثانی کی درخواست کو فہرست میں لانے کی درخواست کو مسترد کر دیا۔

سپریم کورٹ کی دو رکنی بنچ نے کہا کہ، "نظرثانی کی درخواست، چیلنج کے تحت آرڈر اور اس کے ساتھ منسلک کاغذات کو غور سے دیکھنے کے بعد، ہم مطمئن ہیں کہ فیس آف دی ریکارڈ پر کوئی غلطی یا نظرثانی درخواست میں کوئی میرٹ ظاہر نہیں ہوا ہے، جس سے حکم امتناعی پر نظر ثانی کی ضمانت دی جائے گی۔ اس کے مطابق، نظرثانی کی درخواست کو خارج کر دیا جاتا ہے،"۔

گجرات حکومت نے اپنی عرضی میں کہا تھا کہ 8 جنوری کے فیصلے میں عدالت عظمیٰ کا مشاہدہ، جس میں ریاست کو ایک اور اعلیٰ عدالتی بنچ کے حکم کی تعمیل کرنے کے لیے "طاقت کے ناجائز استعمال" اور "صوابدید کے غلط استعمال" کا قصوروار ٹھہرایا گیا تھا، وہ "ظاہری غلطی" تھی۔

گجرات حکومت نے کہا تھا کہ سپریم کورٹ کے ایک اور کوآرڈینیٹ بنچ نے مئی 2022 میں ریاست گجرات کو "مناسب حکومت" قرار دیا تھا اور ریاست کو ہدایت کی تھی کہ وہ 1992 کی معافی کی پالیسی کے مطابق مجرموں میں سے ایک کی معافی کی درخواست پر فیصلہ کرے۔

اس نے مزید استدلال کیا تھا کہ ریاستی حکومت نے مئی 2022 کے اپنے فیصلے کے ذریعہ سپریم کورٹ کے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق ہی کام کیا ہے۔ گجرات حکومت نے نظرثانی کی درخواست میں کہا ہے کہ گجرات حکومت سپریم کورٹ کے مئی 2022 کے فیصلے کے مطابق کام کر رہی تھی جس نے اسے مجرموں کی معافی کی درخواست پر غور کرنے کی ہدایت کی تھی۔

نظرثانی کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ "13 مئی 2022 (کوآرڈینیٹ بنچ کے) کے فیصلے کے خلاف نظرثانی کی درخواست دائر نہ کرنے پر ریاست گجرات کے خلاف 'اقتدار پر قبضے' کا کوئی منفی نتیجہ نہیں نکالا جا سکتا ہے"۔

8 جنوری کے اپنے فیصلے میں، عدالت عظمیٰ نے اس کیس میں سزا یافتہ 11 مجرمین کو دی گئی معافی کو منسوخ کر دیا تھا اور حکم دیا تھا کہ انہیں دو ہفتوں کے اندر جیل واپس بھیج دیا جائے۔

21 سالہ بلقیس بانو پانچ ماہ کی حاملہ تھیں جب فروری 2002 میں گودھرا ٹرین کو جلانے کے واقعے کے بعد گجرات میں پھوٹنے والے فرقہ وارانہ فسادات میں فسادیوں نے اس کی عصمت دری کی تھی۔ اسی دوران اس کی تین سالہ بیٹی اس کے خاندان کے سات افراد کو قتل کر دیا گیا تھا۔

واضح رہے گجرات حکومت نے 15 اگست 2022 کو عمر قید کی سزا پانے والے 11 مجرموں کو رہا کر دیا تھا۔ کیس میں عمر قید کی سزا پانے والے تمام 11 مجرموں کو 2008 میں سزا سنائے جانے کے وقت گجرات میں رائج معافی کی پالیسی کے مطابق رہا کیا گیا تھا۔

سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ گجرات حکومت معافی کے احکامات پاس کرنے کی اہل نہیں ہے بلکہ مہاراشٹر حکومت ہے۔ اس نے کہا تھا کہ معافی کا فیصلہ کرنے کے لیے مناسب ریاست ( مہاراشٹر) ہے جس کی علاقائی حدود میں ملزمان کو سزا دی سنائی گئی تھی۔

عدالت عظمیٰ نے سپریم کورٹ کے ہی ایک اور بنچ کے 13 مئی 2022 کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا تھا، جس نے گجرات حکومت کو ہدایت کی تھی کہ وہ اس کیس کے ایک مجرم کی معافی کی درخواست پر غور کرے۔ سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ، یہ عدالت میں دھوکہ دہی کرکے حاصل کیا گیا تھا۔

جسٹس بی وی ناگرتھنا اور اجل بھویان کی بنچ نے کہا تھا کہ، "یہ ایک کلاسک کیس ہے جہاں اس عدالت کے مورخہ 13 مئی 2022 کے حکم کو قانون کی حکمرانی کی خلاف ورزی کے لیے استعمال کیا گیا ہے، لہذا، معافی کی طاقت کے استعمال کے طریقہ کار میں گئے بغیر، ہم ریاست گجرات کی طرف سے اختیارات کے ناجائز استعمال کی بنیاد پر معافی کے احکامات کو کالعدم قرار دیتے ہیں۔ "

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details