گروگرام:اتل سبھاش خودکشی کیس میں بنگلورو پولیس نے ان کی بیوی ملزمہ نکیتا سنگھانیہ کو گروگرام، ہریانہ سے گرفتار کیا ہے۔ اس کے علاوہ نکیتا کی ماں نشا سنگھانیہ اور بھائی انوراگ سنگھانیہ کو پریاگ راج سے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔ پولیس نے تینوں کو اتل کو خودکشی کے لیے اکسانے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ بنگلورو وائٹ فیلڈ ڈویژن کے ڈی سی پی شیوکمار نے یہ جانکاری دی۔
اتل سبھاش خودکشی کیس:
آپ کو بتاتے چلیں کہ اتل سبھاش نے اپنی بیوی نکیتا سنگھانیہ اور سسرال والوں پر ہراساں کرنے کا الزام لگا کر خودکشی کر لی تھی۔ خودکشی کرنے سے پہلے اس نے ڈیڑھ گھنٹے کی لائیو ٹیلی کاسٹ کیا۔ جس میں اتل سبھاش نے لا اینڈ آرڈر پر بھی سوال اٹھائے تھے۔ ویڈیو کے ساتھ اتل نے 23 صفحات کا خودکشی نوٹ بھی چھوڑا تھا۔ ویڈیو اور خودکشی نوٹ میں اتل سبھاش نے شادی سے لے کر بیوی کے ساتھ جھگڑے تک کی پوری کہانی تفصیل سے بتائی تھی۔