دھار: مدھیہ پردیش کے دھار ضلع میں واقع کمال مولا مسجد کا آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) کی جانب سے ایک جاری سروے منگل کے روز ختم ہوگیا۔ یہ سروے اسی سال بائیس مارچ کو شروع ہوا تھا۔ اے ایس آئی کو انتیس اپریل کو اندور ہائی کورٹ میں رپورٹ پیش کرنا ہے۔ لیکن اے ایس آئی نے سروے کے لیے مزید 8 ہفتے کا وقت مانگتے ہوئے ایک درخواست جمع کرائی ہے۔
منگل کے دن، اے ایس آئی کی ٹیم 21 ارکان اور 32 مزدوروں کے ساتھ صبح بھوج شالہ پہنچی۔ اے ایس آئی ٹیم کے ساتھ ہندو کی طرف سے گوپال شرما و آشیش گوئل اور مسلم طرف سے عبدالصمد خان کمپلیکس پہنچے۔ سنہ 2003 میں ایک انتظام کے مطابق، ہندو ہر منگل کے روز طلوع آفتاب سے غروب آفتاب تک کمپلیکس میں پوجا کرتے ہیں جبکہ مسلمان ہر ایک جمعہ کو دوپہر 1 بجے سے 3 بجے تک نماز ادا کرتے ہیں۔
مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے، اے ایس آئی نے 22 مارچ کو کمال مولا مسجد کمپلیکس میں آثار قدیمہ کا سروے شروع کیا۔ ہندوؤں کے لیے، بھوج شالا کمپلیکس، سرسوتی کے لیے وقف ایک مندر ہے، جب کہ مسلمانوں کے لیے، یہ کمال مولا مسجد کی جگہ ہے۔