پونچھ: سرحد پار ڈرون سرگرمیاں اب آسان نہیں رہیں گی۔ فوج نے راجوری پونچھ اضلاع میں کنٹرول لائن کے ساتھ اینٹی ڈرون سسٹم نصب کیا ہے۔ اس سے سرحد پار سے اس طرح کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے میں مدد مل رہی ہے۔ بھارتی فوج اور بی ایس ایف نے ایل او سی اور سرحد پر مضبوط اور جدید اینٹی ڈرون سسٹم نصب کر دیا ہے۔ جو کافی حد تک مددگار ثابت ہو رہا ہے۔ خاص طور پر راجوری و پونچھ میں فوج کو اس میں کافی کامیابی ملی ہے۔
رواں سال پاکستان کی جانب سے کی گئی دو بڑی کوششیں ناکام ہو چکی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج نے راجوری پونچھ اضلاع میں کنٹرول لائن پر اینٹی ڈرون سسٹم نصب کیا ہے۔ اس سے سرحد پار سے اس طرح کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے میں مدد مل رہی ہے۔ معلومات کے مطابق 12 اور 29 فروری کو پونچھ کے مینڈھر میں فوج نے ڈرون کی دراندازی پر فائرنگ کی تھی۔ فوج کو فوری طور پر اینٹی ڈرون سسٹم کے ذریعے اس کی آمد کا علم ہوا۔