ترواننت پورم:ایئر انڈیا کے ایک طیارے کو بم کی دھمکی ملی ہے۔ جانکاری کے مطابق یہ فلائٹ ممبئی سے ترواننت پورم جا رہی تھی۔ یہ پرواز بحفاظت ہوائی اڈے پر اتر گئی ہے۔ مسافروں کو جہاز سے نکال لیا گیا ہے۔ بم سے اڑانے کی دھمکی ملنے کے بعد ہنگامہ مچ گیا۔ اسی کے ساتھ ہوائی اڈے پر ایمرجنسی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ طیارے کو لینڈ کرنے کے بعد آئسولیشن بے میں رکھا گیا ہے۔ تروننت پورم ایئرپورٹ پر سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
ترواننت پورم بین الاقوامی ہوائی اڈے کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، ایئر انڈیا کی پرواز 657 کو جمعرات کی صبح 7.30 بجے بم کی دھمکی موصول ہوئی۔ اس کے بعد ہوائی اڈے پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ طیارہ بحفاظت لینڈ کر گیا۔ اسے آئسولیشن بے میں کھڑا کیا گیا ہے۔ اس کے بعد طیارے میں سوار تمام مسافروں اور عملے کے ارکان کو فوری طور پر باہر نکال لیا گیا۔