اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

محبت کی شادی کے بعد جوڑا گاؤں پہنچا دو خاندانوں میں خونریز تنازعہ، 11 زخمی - COMMUNAL CONFLICT IN BAREILLY

لڑکا اور لڑکی نے گھر سے بھاگ کر محبت کی شادی کی تھی۔ معاملہ مختلف برادریوں سے متعلق ہے۔

محبت کی شادی کے بعد جوڑا گاؤں پہنچا دو خاندانوں میں خونریز تنازعہ، 11 زخمی
محبت کی شادی کے بعد جوڑا گاؤں پہنچا دو خاندانوں میں خونریز تنازعہ، 11 زخمی (ETV BHARAT)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 7 hours ago

بریلی: عزت نگر تھانہ علاقہ میں محبت کے معاملے میں دو فریقین کے درمیان زبردست لڑائی ہوئی، پتھراؤ اور فائرنگ کی گئی۔ جس میں دونوں فریقوں کے 11 افراد زخمی ہوئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال بھیج دیا اور ملزمان کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔ بتایا جا رہا ہے کہ نوجوان اور لڑکی گھر سے بھاگ کر شادی کر کے گھر واپس آئے تھے۔ جس کے بعد دونوں خاندانوں میں جھگڑا ہوگیا۔

معاملہ بریلی کے عزت نگر تھانہ علاقے کے ایک گاؤں کا ہے۔ گاؤں میں رہنے والے ایک غیر برادری سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کا لڑکی سے محبت کا رشتہ تھا۔ یہ دونوں 18 اکتوبر کو گھر سے بھاگ گئے تھے۔ جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے لڑکی کو بازیاب کر کے عدالت میں پیش کیا جہاں لڑکی نے لڑکے کے حق میں بیان دیا۔ اس پر عدالت نے لڑکی کو نوجوان کے ساتھ بھیج دیا۔ جس کے بعد دونوں نے شادی کر لی۔ یہاں ایک ہی گاؤں اور غیر برادری سے تعلق ہونے کی وجہ سے دونوں خاندانوں میں دشمنی تھی۔

بتایا جا رہا ہے کہ نوجوان اور لڑکی پیر کی رات گاؤں واپس آئے تھے۔ جب لڑکی کے فریق کو اس بات کا علم ہوا تو منگل کی صبح دونوں فریقوں میں جھگڑا ہوا اور لڑائی شروع ہوگئی۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ دونوں جانب سے اینٹ، پتھر، لاٹھیاں اور فائرنگ بھی کی گئی۔ دو برادریوں کے درمیان جھگڑے کی اطلاع ملتے ہی عزت نگر تھانہ انچارج انسپکٹر دھننجے سنگھ فورس کے ساتھ گاؤں پہنچے۔ جس کے بعد زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا اور ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ سٹی مانوش پاریک نے بتایا کہ عزت نگر تھانہ علاقہ میں دو فریقوں کے درمیان لڑائی کی اطلاع ملی تھی۔ اس کے بعد جب پولیس موقع پر پہنچی تو پتہ چلا کہ ایک ہی برادری کے دو خاندانوں میں نوجوان اور لڑکی کی شادی کو لے کر جھگڑا چل رہا تھا۔ اس دشمنی میں دونوں طرف سے لاٹھیوں اور پتھروں سے لڑائی ہوئی ہے۔ اس میں 11 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ سبھی کو علاج کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں قانونی کارروائی جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details