اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

دہلی میں عآپ کا دفتر سیل کر دیا گیا، معاملہ الیکشن کمیشن کے ساتھ اٹھایا جائے گا: آتشی - Arvind Kejriwal Arrest - ARVIND KEJRIWAL ARREST

AAP office sealed: عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کا دعویٰ ہے کہ لوک سبھا الیکشن 2024 سے قبل جب کہ ضابطہ اخلاق نافذ ہے دہلی میں عاپ کا دفتر سیل کر دیا گیا ہے۔ عآپ نے یہ معاملہ الیکشن کمیشن کے ساتھ اٹھانے کی بات کہی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By PTI

Published : Mar 23, 2024, 2:04 PM IST

نئی دہلی: عاپ کی سینئر لیڈر آتشی نے سنیچر کو دعوی کیا کہ دہلی میں عام آدمی پارٹی کے دفتر کو ہر طرف سے سیل بند کر دیا گیا ہے، انھوں نے کہا کہ پارٹی اس معاملے کی شکایت الیکشن کمیشن سے کرے گی۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں، آتشی نے پارٹی دفتر کی "سیل" پر سوال اٹھایا، اور کہا کہ یہ آئین کے ذریعے وعدہ کردہ "لیول پلیئنگ فیلڈ" کے خلاف ہے۔

دہلی کے وزیر نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ، "لوک سبھا الیکشن کے دوران قومی پارٹی کے دفتر تک رسائی کو کیسے روکا جا سکتا ہے؟ یہ آئین ہند میں وعدہ کردہ 'لیول پلیئنگ فیلڈ' کے خلاف ہے۔ ہم اس کے خلاف شکایت کرنے کے لیے الیکشن کمیشن سے وقت مانگ رہے ہیں، " ۔

عام آدمی پارٹی کے ایک اور سینئر لیڈر اور دہلی کے وزیر سوربھ بھردواج نے الزام لگایا کہ مرکزی حکومت نے پارٹی دفتر تک تمام رسائی بند کر دی ہے۔ انہوں نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ، "ہم الیکشن کمیشن سے رجوع کریں گے، مرکزی حکومت نے آئی ٹی او میں عاپ کے ہیڈ آفس تک تمام رسائی بند کر دی ہے، وہ بھی ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ میں"

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف بی جے پی ہیڈکوارٹر پر پارٹی رہنماؤں اور رضاکاروں کے احتجاج کے دوران جمعہ کو مرکزی دہلی میں آئی ٹی او کے قریب ڈی ڈی یو مارگ پر واقع عاپ کے دفتر کو بھی بلاک کر دیا گیا تھا۔

دہلی کے وزیر اعلیٰ کو گرفتاری کے بعد دہلی کی ختم شدہ ایکسائز پالیسی سے منسلک منی لانڈرنگ کیس میں 28 مارچ تک انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details