حیدرآباد: لوک سبھا انتخابات 2024 کے پانچویں مرحلے میں 8 ریاستوں کی 49 سیٹوں پر 20 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ اس مرحلے میں کل 695 امیدوار مقابلہ کر رہے ہیں۔ ان میں اتر پردیش کی 14، مہاراشٹر کی 13، مغربی بنگال کی 7، اڈیشہ-بہار کی 5، جھارکھنڈ کی 3، جموں-کشمیر اور لداخ کی 1-1 سیٹیں شامل ہیں۔ اے ڈی آر کی رپورٹ کے مطابق، پانچویں مرحلے میں مقابلہ کرنے والے کل 695 امیدواروں میں سے، 159 (23 فیصد) داغدار امیج کے ہیں اور ان کے خلاف کوئی نہ کوئی مجرمانہ مقدمہ درج ہے۔ 33 فیصد یعنی 227 امیدوار کروڑ پتی ہیں جن کے اثاثے ایک کروڑ روپے سے زیادہ ہیں۔ پانچویں مرحلے میں 82 خواتین امیدواروں نے انتخابات میں حصہ لیا ہے۔
ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمز اور نیشنل الیکشن واچ نے پانچویں مرحلے میں حصہ لینے والے تمام 695 امیدواروں کے انتخابی حلف ناموں کا تجزیہ کیا ہے۔ اے ڈی آر کی رپورٹ کے مطابق اس مرحلے میں 122 امیدواروں کے خلاف سنگین جرائم کے مقدمات درج ہیں۔ چار امیدواروں پر قتل اور 28 پر اقدام قتل کے مقدمات درج ہیں۔ تین ایسے امیدوار ہیں جنہیں عدالت نے کسی نہ کسی معاملے میں سزا سنائی ہے۔ 29 امیدواروں کے خلاف خواتین پر مظالم کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔ ان میں سے ایک کے خلاف عصمت دری کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ 10 امیدوار ایسے ہیں جنہوں نے بتایا کہ ان کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
بی جے پی کے 19 امیدوار، کانگریس کے 8 امیدوار داغدار
رپورٹ کے مطابق پانچویں مرحلے میں بی جے پی کے 40 امیدواروں میں سے 19 کے خلاف مجرمانہ مقدمات درج ہیں۔ ساتھ ہی کانگریس کے 18 میں سے 8 امیدوار داغدار ہیں۔ اسی طرح ایس پی کے پانچ امیدوار، شیو سینا (شندے دھڑے) کے تین، اے آئی ایم آئی ایم کے دو، ٹی ایم سی کے تین، شیوسینا (ادھو دھڑے) کے تین، آر جے ڈی اور بی جے ڈی کا ایک ایک امیدوار مجرمانہ شبیہ کے حامل ہیں۔
33 فیصد امیدوار کروڑ پتی ہیں