ETV Bharat / sukhibhava

Benefits of Dates رمضان میں روزے دار کھجور کو ترجیح کیوں دیتے ہیں - کھجور کے سائنسی فوائد

رمضان میں روزے دار کھجور سے روزہ کیوں توڑتے ہیں، کھجور سے افطار کرنے کے پیچھے مذہبی اور سائنسی وجہ کیا ہے۔ Why do fasting people prefer dates during Ramadan?

رمضان میں روزے دار کھجور کو ترجیح کیوں دیتے ہیں

author img

By

Published : Mar 29, 2023, 8:09 PM IST

حیدرآباد: رمضان کی مہینے میں اللہ تعالی نے مسلمانوں پر روزے فرض کیے ہیں۔ روزہ اسلام کے پانچ اہم فرائض میں سے ایک ہے۔ اس دوران دنیا بھر کے مسلمان 30 روزے رکھتے ہیں۔ اسلام کے ماننے والے لوگ رمضان میں صبح کے وقت سحری کرتے ہیں اور پھر سارا دن روزہ رکھنے کے بعد شام کو افطار کرتے ہیں۔ لیکن، کیا آپ جانتے ہیں کہ روزے دار افطار میں کھجور کو شامل کیوں کرتے ہیں تو میں آپ کو بتادوں کہ کھجور سے افطار کرنے کے پیچھے مذہبی وجہ کے ساتھ ساتھ سائنسی وجہ بھی ہے۔

کھجور سے روزہ توڑنے کی مذہبی وجہ

اگر مذہبی اعتبار سے دیکھیں تو رمضان میں کھجور سے روزہ توڑنا سنت ہے اور حضرت محمد ﷺ کھجور کو پسند کرتے تھے اور کھجور کے ذریعے ہی روزہ توڑا کرتے تھے۔ اسی لیے آج بھی روزے دار سنت طریقے سے کھجور کھاکر روزہ توڑنے ہیں۔

کھجور سے روزہ توڑنے کی سائنسی وجہ

کھجور سے افطار کرنے کا ایک سائنسی وجہ بھی ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کھجور کھانے سے جسم کو فوری توانائی ملتی ہے کیونکہ دن بھر روزہ رکھنے سے توانائی کی سطح کم ہوجاتی ہے اس لیے کھجوریں کھائی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ کھجور ہاضمے کے لیے بھی اچھی ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں:

کھجور سے یہ غذائیت حاصل ہوتے ہیں

کھجور میں فائبر، آئرن، کیلوریز، پروٹین، وٹامنز اور کاپر کثیر مقدار میں پایا جاتا ہے جو کہ جسم کو طاقت دینے کے لیے بہت ضروری ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ صرف کھجور کھانے سے جسم کو پورے دن میں اتنا ہی فائبر مل سکتا ہے جس کی ضرورت ہوتی ہے۔ کھجور کھانے سے جسم کو کافی توانائی ملتی ہے جس سے دن بھر کے روزے رکھنے سے پیدا ہونے والی کمزوری دور ہوجاتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.