حیدرآباد: چین کے شہر ووہان سے شروع ہوئے کورونا وائرس نے نئے سال سے قبل چین میں ایک بار پھر سے تباہی مچادی ہے جس کی وجہ سے وہاں کی صورتحال مزید خراب ہے۔ دنیا بھر میں کووڈ-19 کے معاملات میں اضافے کو دیکھتے ہوئے بھارتی حکومت نے بھی ملک میں الرٹ جاری کر دیا ہے۔ What is Omicron subvariant BF.7?
ایک رپورٹس کے مطابق چین میں کووڈ زیرو پالیسی کو ہٹانے کے بعد سے حالات مزید بے قابو ہوگئے ہیں۔ کئی رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ چین میں ہسپتالوں کے باہر لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ آئیے جانتے ہیں کہ Omicron کا سب ویرینٹ BF.7 کیا ہے جو چین میں تباہی مچا رہا ہے۔ یہ کتنا خطرناک ہے اور اس کی علامات کیا ہیں؟
امیکرون کا سب ویریئنٹ BF.7 کیا ہے: کووڈ-19 آنے کے بعد سے اس کے کئی ذیلی شکلیں اب تک آچکی ہیں۔ ان ذیلی اقسام میں سے ایک BF.7 ہے جو بہت تیزی سے انفیکشن کو پھیلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ماہرین کے مطابق، BF.7 ذیلی قسم BA.5.2.1.7 کی ہی ایک شکل ہے۔ تاہم یہ امیکرون کے ذیلی قسم BA.2 کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے انفیکشن پھیلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس قسم میں مدافعتی نظام سے بچنے کی اعلیٰ صلاحیت موجود ہے۔ جب کورونا کی یہ تمام شکلیں حملہ آور ہوتی ہیں تو جسم کا مدافعتی نظام اسے پھیلنے سے نہیں روک پاتا ہے۔
امیکرون BF.7 کا انکیوبیشن پیریڈ بہت کم ہوتا ہے، یعنی یہ کسی بھی شخص کو بہت کم وقت میں متاثر کرتا ہے اور اس کے انفیکشن کی شرح بھی تیز ہوتی ہے، اس لیے چین میں کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ What is Omicron subvariant BF.7?
علامات کیا ہیں: Omicron BF.7 کے علامات دیگر ویریئنٹ سے ملتے جلتے ہیں۔ اس میں مریضوں کو کھانسی، گلے میں خراش، بخار، تھکاوٹ، ناک بہنا، الٹی جیسی کئی علامات نظر آرہی ہیں۔ بعض اوقات میں اس سے متاثرہ شخص میں بہت کم علامات دیکھی جاتی ہے، یعنی کئی بار یہ غیر علامتی بھی ہوتے ہیں۔ جس کی وجہ سے وائرس پھیلنے کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے۔ کچھ ماہرین صحت کا اندازہ ہے کہ آنے والے مہینوں میں چین کا 60% اور دنیا کی 10% آبادی اس وائرس سے متاثر ہو سکتی ہے۔ وبائی امراض کے ماہرین نے اس پر خدشہ ظاہر کیا ہے کہ Omicron BF.7 تقریبا 10 لاکھ سے زائد افراد کو اپنے زد میں لے سکتا ہے۔What is Omicron subvariant BF.7?
مزید پڑھیں:
بھارتی حکومت کی جانب سے جاری الرٹ کے بعد دنیا بھر میں کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کو دیکھتے ہوئے صحت کے سکریٹری راجیو بھوشن نے منگل کو NCDC اور ICMR کو خط لکھا ہے۔ حکومت نے کہا ہے کہ کووڈ کے نئے قسم کی شناخت کے لیے جینوم سیکوینسنگ کی ترتیب ضروری ہے۔ ہیلتھ سکریٹری نے تمام ریاستوں کو یہ بھی ہدایت دی ہے کہ تمام ریاستوں کو کورونا کے نمونے کی جینوم سیکوینسنگ پر توجہ دینی چاہیے۔ What is Omicron subvariant BF.7?
مزید پڑھین: