ETV Bharat / sukhibhava

Tips to Prevent Premature Skin Aging: جلد کو وقت سے پہلے بوڑھا ہونے سے کیسے بچائیں

author img

By

Published : Apr 12, 2022, 4:04 PM IST

آج کے دور میں مرد اور خواتین دونوں جِلد ہی وقت سے پہلے بوڑھے نظر آنے لگتے ہیں اور اس کی کئی وجوہات ہیں۔ اس آرٹیکل کے ذریعہ ہم سمجھیں گے کہ آخر وہ کون سی وجوہات ہیں جو ہماری جلد کو قبل از وقت بوڑھا بنا رہی ہیں اور اس سے کیسے بچا جاسکتا ہے۔ What Causes Premature Skin Aging

جلد کو وقت سے پہلے بوڑھا ہونے سے کیسے بچائیں

بڑھتی عمر صرف ہمارے جسم ہی نہیں بلکہ ہمارے بال اور جلد کو بھی اپنے زد میں لے لیتی ہے۔ جیسے جیسے ہماری عمر بڑھتی ہے ہمارے چہرے پر باریک لکیریں اور جھریاں پڑنے لگتی ہیں، جو کہ قدرتی بات ہے۔ تاہم، بعض اوقات یہ علامات وقت سے پہلے ہی ظاہر ہونا شروع ہوسکتی ہیں اور ہمارا خراب طرز زندگی اس کی ایک وجہ ہوسکتی ہے۔ ای ٹی وی بھارت کی سکھی بھوا کی ٹیم نے اتراکھنڈ میں مقیم ماہر امراض جلد کی ڈاکٹر آشا سکلانی سے بات کی۔ انہوں نے اس بات چیت میں جلد کا وقت سے پہلے بوڑھا ہونے کے بارے میں بتایا اور ساتھ میں اس سے بچنے کی تجاویز بھی دیں۔ What Causes Premature Skin Aging

وقت سے پہلے جلد کے بوڑھا ہونے کی وجوہات

ڈاکٹر آشا کا کہنا ہے کہ جلد کی عمر بڑھنا ایک فطری عمل ہے اور ضروری نہیں ہے کہ ہر کسی کے سامنے ایک جیسے حالات پیش آئیں۔ عام طور پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ بڑھاپا 30 یا 35 سال کی عمر کے بعد ظاہر ہوتا ہے۔ تاہم کچھ لوگوں میں مختلف وجوہات کی بنا پر مختلف عمروں میں الگ الگ حالات نمایاں ہوتے ہیں خاص طور پر خراب طرز زندگی اور جلد کی دیکھ بھال نہیں کرنے کی وجہ سے کم عمر میں ہی اس حالت سے دو چار ہونا پڑسکتا ہے۔

ڈاکٹر آشا بتاتی ہیں کہ جب ہم خراب طرز زندگی کی بات کرتے ہیں تو اس کا مطلب ہوتا ہے وقت پر نہیں سونا، صبح دیر سے اٹھنا، نیند کی کمی، جسمانی سرگرمی یا ورزش کی کمی، کھانے کا مقررہ وقت طے نہ ہونا، غذائیت سے بھرپور خوراک کی کمی، جنک فوڈ اور بہت زیادہ تناؤ میں رہنا وغیرہ۔ اس کے علاوہ جلد کا قبل از وقت بڑھاپا کسی بیماری یا جسمانی حالت کی علامت بھی ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ چہرے کی صحیح طریقے سے صفائی نہ کرنا یا میک اپ نہ اتارنا، یا سن اسکرین کا استعمال نہ کرنا بھی یہ مسئلہ پیدا کر سکتا ہے۔

قبل از وقت بڑھاپے کی علامات میں بالوں کا سفید ہونا، بالوں کا جھڑنا، چہرے میں جھریاں اور جلد کی رنگت میں تبدیلیاں شامل ہیں اور 30 سال کی عمر سے پہلے ان سب علامت کا تجربہ کرنا تشویشناک ہوسکتا ہے۔ Tips to Prevent Premature Skin Aging

جلد کو قبل از وقت بوڑھا ہونے سے کیسے روکیں

  • وٹامنز، معدنیات، کیلشیم، پوٹاشیم، پروٹین اور فاسفورس جیسے تمام ضروری غذائی اجزاء سے بھرپور غذا کھائیں۔
  • جسم کو اچھی طرح سے ہائیڈریٹ رکھیں۔ پانی کے علاوہ دیگر غذائیت سے بھرپور مشروبات بھی استعمال کی جا سکتی ہیں۔
  • فائٹونیوٹرینٹس اور اینٹی آکسیڈینٹیو خصوصیات والی غذاؤں کی مقدار میں اضافہ کریں۔ یہ عمر بڑھنے کے عمل کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔
  • کم از کم 7 سے 8 گھنٹے کی معیاری نیند لیں۔
  • ہر روز کم از کم 30 منٹ ورزش کریں یا ان سرگرمیوں کو اپنے روزمرہ کے معمولات میں شامل کریں جو آپ کو متحرک رکھتی ہیں۔
  • اپنے چہرے کی صفائی کو یقینی بنائیں اور سخت کیمیکلز والی مصنوعات سے پرہیز کریں۔
  • سونے سے پہلے اپنے میک اپ کو اچھی طرح سے دھو لیں۔
  • اپنے چہرے کو ہلکے فیس واش سے صاف کریں اور موئسچرائز کرنا نہ بھولیں۔
  • گھر سے باہر نکلتے وقت، اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ مناسب ایس پی ایف والے سن اسکرین لگا رہے ہوں۔
  • دھوپ میں نکلتے وقت ہمیشہ چھتری، ٹوپی اور دستانے کا استعمال کریں۔
  • تمباکو نوشی، شراب اور دیگر نشہ آور اشیاء سے دور رہیں۔

ڈاکٹر آشا کہتی ہیں کہ ان تدابیر کو اپنانے کے باوجود اگر جلد کے مسائل نمایاں طور پر نظر آتے ہیں تو ماہرِ جلد سے رجوع کرنا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.