حیدرآباد: وٹامن ڈی ہمیں سورج سے با آسانی حاصل ہوتا ہے اس کے باوجود آسٹریلیا کے نوجوانوں میں وٹامن ڈی کی شدید کمی پائی جاتی ہے۔ ایک نئی تحقیق میں اس بات کا ثبوت ملا ہے کہ وٹامن ڈی کی کمی قبل از وقت موت کا باعث بن سکتی ہے۔ یونیورسٹی آف ساؤتھ آسٹریلیا کے ایک نئے تحقیق کے محققین کا کہنا ہے کہ صحت مند انسان کے جسم میں وٹامن ڈی کی مناسب مقدار ہونا ضروری ہے۔ Vitamin D deficiency linked to premature death
اینالز آف انٹرنل میڈیسن میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں پتا چلا ہے کہ وٹامن ڈی کی کمی جتنی شدید ہوگی، اموات کا خطرہ اتنا ہی زیادہ ہوگا۔ وٹامن ڈی ایک اہم غذائیت ہے جو اچھی صحت کو برقرار رکھنے اور ہماری ہڈیوں اور پٹھوں کو مضبوط اور صحت مند رکھنے میں مدد کرتا ہے۔
ہمارے جسم کو صحیح طریقے سے کام کرنے کے لیے وٹامن ڈی ضروری ہوتی ہے۔ بعض غذائی اجزاء کے بغیر ہم تھکاوٹ کا شکار ہوسکتے ہیں اس کے علاوہ ہمارے جسم میں دیگر علامات پیدا ہوسکتے ہیں۔ جو روزمرہ کی زندگی کو متاثر کرسکتے ہیں۔ سورج کی روشنی سے جسم کے ذریعہ تخلیق کیا گیا وٹامن ڈی تیل والی مچھلی اور انڈے جیسی غذاؤں میں بھی پایا جاتا ہے۔
وٹامن ڈی جسم میں کیلشیم اور فاسفیٹ کی مقدار کو منظم کرنے کا کام کرتا ہے جو ہڈیوں، دانتوں اور پٹھوں کو صحت مند رکھتا ہے۔ وٹامن ڈی کی کمی عام علامات میں تھکاوٹ ہڈیوں کا درد پٹھوں کی کمزوری، پٹھوں میں درد موڈ میں تبدیلی، جیسے مسائل سے ہے۔ Vitamin D deficiency linked to premature death
تحقیق کے مصنف جوش سدرلینڈ نے کے مطابق، اگرچہ آسٹریلیا کے نوجوانوں میں وٹامن ڈی کی شدید کمی پائی جاتی ہے جو دنیا کے دیگر حصوں کے مقابلے میں بہت کم ہے۔ لیکن یہ ان لوگوں کو بھی متاثر کر سکتا ہے جو صحت مند ہیں اور غذائی ذرائع سے کافی مقدار میں وٹامن ڈی حاصل نہیں کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالعہ وٹامن ڈی کی کم سطح اور شرح اموات کے درمیان تعلق کا مضبوط ثبوت فراہم کرتا ہے، اور یہ اپنی نوعیت کا پہلا مطالعہ ہے جس میں سانس کی بیماری سے متعلق اموات کو بھی نتائج کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ تحقیق کے حصے کے طور پر، UK Biobank ڈیٹا بیس سے 307,601 ریکارڈز کا تجزیہ کیا گیا ہے۔ Vitamin D deficiency linked to premature death
یہ تحقیق سے اس بات کا پختہ ثبوت پیش کررہا ہے کہ وٹامن ڈی کی کمی قبل از وقت موت کا باعث بن سکتی ہے۔ یونیورسٹی آف ساؤتھ آسٹریلیا کے مطالعہ کے مصنفین کا کہنا ہے کہ ان کے نتائج صحت مند وٹامن ڈی کی سطح کے رہنما اصولوں پر عمل کرنے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں۔