ETV Bharat / sukhibhava

Benefits of Vitamin B12: وٹامن بی 12 کی کمی کئی بیماریوں کی وجہ - Vitamin B12 is essential for body

تمام قسم کے وٹامنز، منرلز اور غذائی اجزا صحت مند جسم کے لیے ضروری ہوتے ہیں جو ہمیں مختلف بیماریوں بچاتے ہیں۔ آج ہم وٹامن بی 12 کے بارے میں بات کریں گے۔

وٹامن بی 12 کی کمی کئی بیماریوں کی وجہ
وٹامن بی 12 کی کمی کئی بیماریوں کی وجہ
author img

By

Published : Dec 26, 2022, 12:05 PM IST

حیدرآباد: صحت مند جسم کے لیے تمام قسم کے وٹامنز، منرلز اور غذائی اجزاء ضروری ہوتے ہیں۔ کیونکہ ان میں سے کسی بھی چیز کی کمی ہمیں کئی بیماریوں کا شکار بنا سکتی ہے۔ آج ہم وٹامن بی 12 کے بارے میں بات کریں گے جس کی کمی ہمارے جسم کو کئی طرح سے نقصان پہنچا سکتا ہے۔ وٹامن بی 12 ہمارے جسم کو کئی بیماریوں سے بچاتا ہے۔ اس کی کمی سے ہم کئی خطرناک بیماریوں کی زد میں آسکتے ہیں۔ وٹامن بی 12 کی کمی ہمارے دماغ اور اعصابی نظام کو بھی متاثر کرتی ہے۔ یہی نہیں بلکہ یہ جسم میں پیدا ہونے والے خون کے سرخ خلیات کی تشکیل کے لیے بھی ضروری ہے اور اس کی کمی سے خون کے خلیات کی تشکیل متاثر ہوتی ہے، ساتھ ہی یہ دماغی امراض، ہڈیوں کے مسائل اور خون کی کمی کا باعث بھی بنتا ہے۔ اس لیے آپ کو اپنی خوراک میں ایسی چیزیں شامل کرنے چاہئے، جن میں وٹامن بی 12 کثیر مقدار میں پایا جاتا ہو۔ تو آپ کو اس مضمون کے ذریعے بتاتے ہیں کہ وٹامن بی 12 کی کمی سے ہونے والے مسائل اور اس کی کمی کو دور کرنے کے لیے کن اشیاء کو اپنے خوراک میں شامل کرنا چاہیے۔ Vitamin B12 deficiency is cause of many diseases

وٹامن بی 12 کی کمی نظر آنے والے علامات

  • جلد کا پیلا ہونا
  • زبان مین دانے کا ہونا
  • زبان کا سرخ ہونا
  • منہ میں چھالے پڑنا
  • آنکھو کی روشنی میں کمی
  • افسردگی، کمزوری اور سستی کا احساس
  • سانس کا پھولنا
  • سر درد
  • کان کو بجنا
  • بھوک میں کمی

ان غذاؤں میں پائے جاتے ہیں وٹامن بی 12

انڈے کو صحت کے لیے بہتر سمجھا جاتا ہے۔ انڈوں میں وٹامن بی 12 کثیر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ اس کے استعمال سے وٹامن بی 12 کی کمی کو دور کیا جا سکتا ہے۔ آپ روزانہ 2 انڈے کھاکر اپنی جسم میں وٹامن بی 12 کا 46 فیصد پورا کر سکتے ہیں۔

سویابین میں بھی وٹامن بی 12 کثیر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ اگر آپ کو سویابین پسند نہیں ہے تو آپ اس کے بجائے سویا دودھ، ٹوفو بھی کھا سکتے ہیں۔

دہی کا استعمال وٹامن بی 12 کی کمی کو پورا کرتا ہے۔ اس لیے آپ اپنے کھانے میں کم چکنائی والا دہی ضرور شامل کریں۔

جئی میں بھی کثیر مقدار میں فائبر اور وٹامنز پائے جاتے ہیں۔ آپ اسے اپنے خوراک میں شامل کر سکتے ہیں۔

وٹامن بی 12 دودھ میں کثیر مقدار میں پایا جاتا ہے، آپ اسے اپنی غذا میں شامل کر سکتے ہیں۔

دودھ سے بنا پنیر وٹامن بی 12 کی کمی کو پورا کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

اس کے علاوہ آپ کو اپنے کھانے میں ہری سبزیوں کو بھی شامل کرنا چاہیے۔ وٹامن بی 12 کی کمی کو پورا کرنے کے ساتھ ہیموگلوبن کو بڑھانے میں بھی مدد کرتا ہے۔

وٹامن B-12 کی کمی کو پورا کرنے کے لیے نان ویجیٹیرین لوگوں کے لیے بہت سے آپشنز موجود ہیں۔ نان ویجیٹیرین وٹامن B-12 کو پورا کرنے کے لیے اپنے خوراک میں جھنگا مچھلی اور سالس مچھلی کو شامل کر سکتے ہیں

مزید پڑھیں:

اگر آپ مچھلی نہیں کھاتے ہیں تو آپ کو اپنی خوراک میں چکن کو بھی شامل کرنا چاہیے، اس میں وٹامن بی 12 کثیر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ Vitamin B12 deficiency is cause of many diseases

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.