ETV Bharat / sukhibhava

Symptoms Of Typhoid Fever: ٹائیفائیڈ بخار کی علامات اور وجوہات

ٹائیفائیڈ ایک بیکٹیریل بیماری ہے جو انفیکٹیڈ اشیا کو کھانے سے ہوتی ہے، ٹائیفائیڈ کے مریضوں میں کئی طرح کی علامات نظر آتے ہیں، اگر صحیح وقت پر اس کا علاج نہیں کیا جائے تو یہ خطرناک بھی ثابت ہوسکتی ہے۔

author img

By

Published : Jan 2, 2023, 1:47 PM IST

ٹائیفائیڈ بخار کے علامات اور وجوہات
ٹائیفائیڈ بخار کے علامات اور وجوہات

حیدرآباد: ٹائیفائیڈ کی بیماری انفکٹیڈ کھانے اور پانی سے ہوتا ہے۔ اس میں سر درد، بخار، پیٹ میں درد کی علامات نظر آتی ہیں۔ یہ بیماری بیکٹیریل ہوتا ہے۔ ٹائیفائیڈ کی بیماری سالمونیلا ٹائیفی کی وجہ سے ہوتی ہے۔ مکھیاں اس بیماری کو پھیلانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ وہ جہاں بھی بیٹھتی ہے ٹائفائیڈ کی بیکٹیریا چھوڑ دیتی ہیں۔ ایسی صورت میں باہر سے لائے ہوئے کھانے کو دھو کر کھانا چاہئے۔ تو آئیے اس مضمون کے ذریعے جانتے ہیں کہ ٹائیفائیڈ کی علامات کیا ہیں۔ typhoid fever Symptoms and causes

ٹائیفائیڈ کی علامات

ٹائیفائیڈ کے مریضوں میں بیکٹیریا کے رابطے میں آنے کے تقریباً 1 تا 3 ہفتوں بعد علامات ظاہر ہوتی ہے۔ٹائیفائیڈ بیماری کا دورانیہ 3 سے 4 ہفتوں تک ہو سکتا ہے۔ عام انکیوبیشن کا وقت 7 سے 14 دن ہے۔ ٹائیفائیڈ کی چند اہم علامات درج ذیل ہیں:-

  • سر درد
  • قبض یا اسہال
  • تیز بخار (103 ° F)
  • بھوک میں کمی
  • جگر اور اسپلین کا بڑھ جانا
  • سینے پر سرخ نشان
  • تھکاوٹ
  • سردی کا لگنا
  • درد اور کمزوری
  • پیٹ کا درد

ٹائیفائیڈ کی وجوہات

ٹائیفائیڈ بخار اس وقت ہوتا ہے جب کوئی شخص ایسی خوراک اور پانی کھاتا ہے جس میں S. typhi بیکٹیریا کی زیادہ مقدار ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ ٹائیفائیڈ کے مریض کا پاخانہ اس کے اردگرد کے پانی کو بھی آلودہ کر سکتا ہے۔ اور اس سے مریض کے ارد گرد کھانے کی فراہمی کا سلسلہ بھی آلودہ ہو سکتا ہے۔ typhoid fever Symptoms and causes

ٹائیفائیڈ کی تشخیص

اگر آپ میں نظر آنے والے علامات کو دیکھنے کے بعد ڈاکٹر کو لگتا ہے کہ یہ ٹائیفائیڈ ہو سکتا ہے، تو وہ کچھ ٹیسٹ کروانے کے لیے کہہ سکتا ہے۔ خون، پاخانہ، پیشاب کا کلچر، یا بون میرو ٹیسٹ ٹائیفائیڈ کی تشخیص کے لیے کیا جاتا ہے۔ بون میرو کلچر کو ٹائیفائیڈ بیکٹیریا کے لیے سب سے حساس ٹیسٹ سمجھا جاتا ہے۔ ڈاکٹر ٹائیفائیڈ ڈی این اے اور اینٹی باڈیز کی جانچ کے لیے خون کے دوسرے ٹیسٹ بھی تجویز کر سکتا ہے۔

ٹائیفائیڈ کا علاج

ٹائیفائیڈ کے علاج میں عام طور پر سیپروفلیکسن (ciproflaxin) اور سیفٹریاکزون جیسی اینٹی بائیوٹکس دی جاتی ہیں۔ Azithromycin بھی اس کے علاج کے لیے ایک آپشن ہے۔ تاہم، یہ حاملہ خواتین کو کھانے کے لیے نہیں دی جاتی ہیں۔ ٹائیفائیڈ کی شدید صورتوں میں کئی بار آنتوں میں سوراخ ہو جاتا ہے جس کا علاج صرف سرجری کے ذریعے کیا جا سکتا ہے۔

ٹائیفائیڈ سے بچاؤ

ڈبلیو ایچ او ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے لیے دو ویکسین تجویز کرتا ہے، ایک غیر فعال ویکسین شاٹ (inactivated vaccine shot) اور دوسری لائیو ویکسین ہے۔

ویکسین شاٹ: 2 سال سے زیادہ عمر کے لوگ یہ انجیکشن لے سکتے ہیں۔ جو زیادہ خطرے والے زمرے میں آتے ہیں ان لوگوں یہ خوراک بار بار لینی چاہئے۔ Typhoid is bacterial disease

مزید پڑھیں:

اورل ویکسین: یہ 6 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو دی جا سکتی ہے۔ یہ 4 گولیوں کے پیکٹ میں آتا ہے، جن میں سے تین کو الٹرنیٹ ڈوز پر لینا چاہئے۔ ڈاکٹر زیادہ خطرے والے علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے لیے ہر 5 سال بعد اس ویکسین کی بوسٹر خوراک تجویز کرتے ہیں۔Typhoid is bacterial disease

  • ویکسین کے علاوہ اور بھی کئی اقدامات کرکے آپ ٹائیفائیڈ سے بچ سکتے ہیں۔
  • ہاتھوں کی صفائی کا خیال رکھیں۔ کھانے سے پہلے اور واش روم سے آنے کے بعد صابن سے ہاتھ دھوئیں۔
  • اسٹریٹ فوڈ سے پرہیز کریں۔ یہاں ٹائیفائیڈ کے بیکٹیریا کے پنپنے کا زیادہ امکان ہوتا ہے۔
  • گھر کے برتنوں کو صاف پانی سے دھوئیں۔
  • تازہ اور گرم گھر کا پکا ہوا کھانا کھائیں، کیونکہ زیادہ درجہ حرارت بیکٹیریا کے بڑھنے کے امکانات کو کم کر دیتا ہے۔
  • کچی سبزیاں، پھل کھانے اور آلودہ پانی پینے سے پرہیز کریں۔
  • اپنی تمام گھریلو اشیاء (خاص طور پر کچن کی اشیاء) کو صاف کرتے رہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.