حیدرآباد: چین میں کورونا وبا نے خوفناک شکل اختیار کر لی ہے۔ روزانہ لاکھوں کیسز سامنے آرہے ہیں، ہسپتالوں میں مریضوں کے لیے جگہ اور ادویات کی بھاری قلت ہے۔ چین کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے دوسرے ممالک کو بھی کورونا کا خوف ستانے لگا ہے۔ بھارت میں بھی کورونا کے کیسز سامنے آرہے ہیں اور بات کریں ویریئنٹ BF 7 کی تو یہ ویریئنٹ ملک میں پہلے ہی داخل ہوچکا ہے۔ تاہم دنیا بھر میں پھیلے کورونا کے خوف کے درمیان جرمنی کے وائرولوجسٹ کرسچن ڈروسٹن نے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ کورونا وبا اب ختم ہونے والی ہے۔ Top German virologist says COVID-19 pandemic is over
وائرولوجسٹ کرسچن کا کہنا ہے کہ 'ہم موسم سرما میں کورونا کی پہلی وبائی لہر کا اندازہ لگا رہے ہیں، میرے اندازے کے مطابق یہ وبا اب ختم ہو چکی ہے، سردیوں کا موسم ختم ہونے کے بعد لوگوں میں قوت مدافعت اتنی مضبوط ہو جائے گی کہ موسم گرما میں ہونے والے بیماریوں کا امکان کم ہوگا۔
جرمنی کے کووڈ 19 ایکسپرٹ کونسل کے رکن اور وائرولوجسٹ کرسچن نے یہ بھی کہا کہ موسم سرما کے بعد یہ وبا تقریباً ختم ہو جائے گی، لیکن آنے والے وقت میں ایک یا دو لہر آ سکتی ہے۔ وائرولوجسٹ کرسچن نے کہا کہ جرمنی اور دیگر یورپی ممالک میں ویکسینیشن بہت بڑے پیمانے پر ہوئے ہیں اور اس کی وجہ سے وبا کا خاتمہ ہوا ہے، اگر چین میں ویکسینیشن نہیں ہوئی ہے تو وہاں کورونا کا انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے۔ Top German virologist says COVID-19 pandemic is over
وہیں چند ماہ قبل منعقدہ ایک سمٹ میں ایمس کے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر رندیپ گلیریا نے کہا تھا کہ پچھلے کئی سالوں میں بہت سے وائرس آچکے ہیں، 1995 میں برڈ فلو نے دستک دی تھی جس سے اموات بھی ہوئی تھی تاہم اس پر بھی قابو پالیا گیا۔ اس کے بعد ایبولا، زیکا، سارس جیسے وائرس بھی آئے۔ سب سے بڑا چیلنج یہ ہے کہ ہم اس وائرس کے ساتھ کیسے رہیں؟ یہ وائرس ختم نہیں ہوگا یا اس کے ساتھ ہی ہمیں رہنا ہوگا، جس طرح ہم ویکسینیشن اور قوت مدافعت پیدا کر رہے ہیں، اس سے ہم یقینی طور پر اندازہ لگا سکتے ہیں کہ آنے والے دنوں میں یہ وبائی بیماری سے وبائی شکل اختیار کر لے گی۔
مزید پڑھیں:
اگر آپ علامات دیکھیں تو یہ کام کریں؟
وہیں کورونا کے حوالے کچھ سے ماہرین کا کہنا ہے کہ سردیوں کا موسم چل رہا ہے، اس لیے بعض صورتوں میں سردی، فلو اور کورونا کے علامات ایک جیسے ہو سکتے ہیں۔ اس لیے جس میں بھی کوئی علامات نظر آئے فورا ڈکٹر سے رابطہ کریں یا خود کو کچھ وقت کے لیے آئیسولیٹ کرلے تاکہ اس وبا کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔ Top German virologist says COVID-19 pandemic is over