ETV Bharat / sukhibhava

Dangerous Fruits Combinations: پھلوں کا یہ کامبینیشن صحت کے لیے خطرناک ہوسکتا ہے - Dangerous Fruits Combinations

پھل ہمارے جسم میں منرلز اور وٹامنز کی کمی کو پورا کرکے لمبی زندگی دینے کا کام کرتے ہیں، تاہم پھلوں کا کچھ کامبینیشن آپ کی صحت کے لیے خطرناک ہوسکتا ہے، جس سے پرہیز کرنا ضروری ہوتا ہے۔ This combination of fruits can be dangerous for health

پھلوں کا یہ کامبینیشن صحت کے لیے خطرناک ہوسکتا ہے

author img

By

Published : Mar 10, 2023, 4:26 PM IST

حیدرآباد: یہ سچ ہے کہ پھل کھانے سے ہمارے جسم کو بہت سے فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ پھل ہمارے جسم میں منرلز اور وٹامنز کی کمی کو پورا کر کے لمبی زندگی دینے کا کام کرتے ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ پھلوں کے کچھ کمبینیشن ہماری صحت کے لیے نقصاندہ ہوتے ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کچھ پھلوں کو ایک ساتھ کھانے کی غلطی کبھی نہیں کرنی چاہیے۔

پپیتا اور لیموں: ڈاکٹر پپیتا اور لیموں کو ڈیڈلی کامبینیشن بتاتے ہیں۔ یہ دونوں چیزیں مل کر خون میں ہیموگلوبن سے متعلق مسئلے کو بڑھا سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اس کامبینیشن سے اینیمیا کا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

سنترا اور گاجر: سنترے اور گاجر کو ایک ساتھ کھانے سے گریز کرنا چاہیے۔ اس سے جسم میں گردے کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ سنترا اور گاجر کا کامبینیشن سینے میں جلن اور پت سے متعلق مسائل پیدا کرسکتے ہیں۔

امرود اور کیلا: اگر آپ امرود اور کیلا ایک ساتھ کھانے کی غلطی کر رہے ہیں تو ہوشیار ہوجائیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان دونوں پھلوں کو ایک ساتھ کھانے سے پیٹ میں گیس کا مسئلہ ہوسکتا ہے۔ گیس کے مسئلے کے ساتھ ساتھ یہ سر درد بڑھانے کا بھی کام کرسکتا ہے۔

انار اور خوبانی: انار اور خوبانی دونوں چینی اور پروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ انہیں ایک ساتھ کھانے سے تیزابیت، بدہضمی اور سینے کی جلن کا مسئلہ بڑھ سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ان میں موجود ہائی شوگر جسم میں موجود انزائمز کو مارنے کا کام کرتی ہے۔

کیلا اور پوڈنگ: ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کیلے کے ساتھ پوڈنگ کا کامبینیشن جسم میں زہریلے مادے پیدا کرتے ہیں۔ اسے کھانے کے بعد معدے میں دیر تک بھاری پن کا احساس رہتا ہے۔ اس لیے اس دونوں پھلوں کو ایک ساتھ بچوں کو نہیں دینا چاہئے۔

سنترا اور دودھ: سنترا کے ساتھ دودھ پینا بھی صحت کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے۔ سنترا میں موجود تیزاب جسم میں موجود انزائمز کو تباہ کر دیتا ہے جس کا اثر نظام ہاضمہ پر پڑتا ہے۔ یہی نہیں دودھ کے ساتھ اس کا استعمال سینے میں بلغم بنانے کا کام کرتا ہے۔

انناس اور دودھ: انناس کے ساتھ دودھ پینا بھی صحت کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے۔ انناس میں موجود تیزاب جسم میں موجود انزائمز کو تباہ کر دیتا ہے۔ یہی نہیں انناس اور دودھ کا کامبینیشن آپ کو گیس کا مریض بنا سکتا ہے جس سے کئی طرح کی پریشانیاں ہوسکتی ہے۔

پھل اور مٹھائیاں: بہت سے لوگ پھل اور مٹھائیاں ایک ساتھ شوق سے کھاتے ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ڈاکٹر پھلوں کے ساتھ مٹھائی نہ کھانے کا مشورہ دیتے ہیں۔ مٹھائیوں اور پھلوں کا ملاپ ہمارے ہاضمے کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ اس سے تیزابیت، سردرد یا متلی جیسے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

  • Papaya Is Beneficial In Cancer: پپیتے کا پانی کینسر کو جڑ سے ختم کرسکتا ہے

سبزیاں اور پھل: اسی طرح ہمیں سبزیوں اور پھلوں کا ایک ساتھ خوراک میں شامل نہیں کرنا چاہئے۔ دراصل پھلوں میں شوگر کی بہت زیادہ مقدار پائی جاتی ہے جس کو سبزیوں کے ساتھ ہضم کرنا جسم کے لیے مشکل ہو جاتا ہے اور جو بعد میں اسہال، سردرد، پیٹ میں درد یا انفیکشن کا باعث بنتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.