ETV Bharat / sukhibhava

وٹامن بی 12 کی کمی سے جسم میں یہ علامات ظاہر ہوتی ہیں - Vitamin B12 Deficiency

وٹامن بی 12 جسمانی صحت کے لیے کافی اہم سمجھا جاتا ہے۔ یہ نروس سسٹم کو سپورٹ کرتا ہے جس سے ہماری دماغی صحت برقرار رہتی ہے۔ Vitamin B12 Deficiency

وٹامن بی 12 کی کمی سے جسم میں ظاہر ہوتی ہے یہ علامات

author img

By

Published : Jan 30, 2023, 1:16 PM IST

حیدرآباد: وٹامنز اور معدنیات ہماری مجموعی صحت کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ تمام غذائی اجزاء میں سے وٹامن بی 12 کو کافی اہم سمجھا جاتا ہے۔ یہ نہ صرف خون کے سرخ خلیات اور ڈی این اے میں اضافہ کرتا ہے، بلکہ ہمارے نروس سسٹم کو بھی سپورٹ کرتا ہے جس سے ہماری دماغی صحت برقرار رہتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جسم میں وٹامن بی 12 کی کمی کی وجہ سے کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اکثر اوقات میں وٹامن بی 12 کی کمی کی علامات کو کسی اور بیماری سے جوڑ کر دیکھا جاتا ہے۔ ایسی صورت حال میں ڈاکٹر سے رابطہ کرنا ضروری ہوتا ہے۔

سر درد: جسم میں وٹامن بی 12 کی کمی نروس سسٹم کو متاثر کر سکتی ہے۔ وٹامن بی 12 نروس سسٹم کو سپورٹ کرتی ہے جس سے دماغی صحت کو فروغ ملتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جسم میں اس کی کمی ہونے سے سر درد سمیت اعصابی علامات ظاہر ہونے لگتے ہیں۔ نیشنل لائبریری آف میڈیسن (NLM) میں شائع ہونے والی 2020 کی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ نوعمروں میں وٹامن B12 کی کمی کی سب سے عام علامت سر درد ہے۔ 2019 میں شائع ہونے والی ایک اور تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وٹامن بی 12 کی اعلی سطح والے لوگوں میں مائیگرین کا خطرہ ان لوگوں کے مقابلے میں کم ہوتا ہے جن میں اس کی کمی ہوتی ہے۔

الجھن اور توجہ مرکوز کرنے میں دشواری: جسم میں وٹامن ڈی کی سطح کم ہونے پر توجہ مرکوز کرنے میں دشواری کے ساتھ ساتھ الجھن بھی ہوتی ہے۔ کئی تحقیقوں کے مطابق وٹامن بی 12 کی کمی کی وجہ سے یادداشت پر بہت برا اثر پڑتا ہے۔ ایسا اس لیے ہوتا ہے کہ وٹامن بی 12 دماغی صحت اور اعصابی نظام کے لیے بہت اہم سمجھا جاتا ہے۔ ایسی حالت میں اس کی کمی کی وجہ سے انسان کو الجھن اور بھولپن کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔

تھکاوٹ: وٹامن بی 12 صحت مند سرخ خون کے خلیوں کی تشکیل کے لیے ضروری ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جب آپ کے جسم میں اس اہم غذائیت کی کی ہوجاتی ہے تو یہ میگا لوبلاسٹک انیمیا جیسے بیماری کا باعث بنتا ہے۔ Megaloblastic انیمیا ایک بلڈ ڈس آرڈر ہے جس میں آپ کا جسم غیر معمولی طور پر بڑی سرخ خون کے خلیات کو پیدا کرنا شروع کر دیتا ہے۔ اس حالت کی سب سے عام علامات میں سے ایک تھکاوٹ ہے، انتہائی تھکاوٹ محسوس کرنا یا روزمرہ کے کاموں کو انجام دینے سے قاصر ہونا ہے۔

ہاتھوں اور پیروں میں جھنجھلاہٹ: ہاتھوں اور پیروں میں سوجن کی ایک بڑی وجہ جسم میں وٹامن بی 12 کی کمی بھی ہے۔ اس وٹامن کی کمی کی وجہ سے ہاتھ، بازو، پاؤں، تلوے میں جلن کا احساس ہوتا ہے۔

جلد کا پیلا ہونا: وٹامن بی 12 کی کمی خون کی کمی کا باعث بنتی ہے جسے کوبالامین کی کمی کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔ اس حالت میں جسم سرخ خون کے خلیات کو پیدا کرنے کے قابل نہیں ہوتا ہے. جس کی وجہ سے یہ جلد کی رنگت کو متاثر کرتا ہے۔ اور آپ کا جلد پیلا ہونے لگتا ہے۔

مزید پڑھیں:

منہ کا السر: کیا آپ نے گلوسائٹس کے بارے میں سنا ہے؟ اگر نہیں تو ہم آپ کو بتاتے ہیں۔ یہ ایک ایسی حالت ہے جو منہ اور زبان کی سوجن کا باعث بنتی ہے۔ یہ وٹامن B12 کی کمی کی وجہ سے ہوتی ہے۔ وٹامن B12 کی کمی میگالوبلاسٹک انیمیا کا باعث بنتی ہے، جو گلوسائٹس سے بھی وابستہ ہے۔ اس حالت میں زبان بہت سرخ ہوجاتی ہے اور اس میں شدید درد ہوتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.