ETV Bharat / sukhibhava

World Sleep Day ناقص نیند سنگین امراض کی وجہ - World Sleep Day 2023

ناقص نیند جسم پر کئی طرح کے سنگین اثرات اور جسمانی و ذہنی صحت سے متعلق مسائل پیدا کرتا ہے۔ اچھی نیند نہ صرف ہماری صحت مند زندگی کےلیے ضروری ہے بلکہ یہ دماغ کو پرسکون رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔

ناقص نیند سنگین امراض کی وجہ
ناقص نیند سنگین امراض کی وجہ
author img

By

Published : Mar 17, 2023, 4:52 PM IST

حیدرآباد: دنیا بھر کے ڈاکٹروں کا ماننا ہے اور کئی تحقیقوں سے اس بات کی تصدیق بھی ہو چکی ہے کہ ناقص نیند جسم پر کئی طرح کے سنگین امراض اور جسمانی، ذہنی صحت سے متعلق مسائل پیدا کرتے ہیں۔ اچھی نیند نہ صرف ہماری صحت کو تندرست رکھنے میں مدد کرتی ہے، بلکہ یہ دماغ کو خوش اور پرسکون رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ لیکن اس وقت دیگر عوامل کی وجہ سے پوری دنیا کے لوگوں کی نیند متاثر ہو رہی ہے۔ اسی کے پیش نظر 17 مارچ کو دنیا بھر میں ’ورلڈ سلیپ ڈے‘ منایا جاتا ہے، اس دوران دیگر تنظیموں کی جانب سے کئی طرح کے تقریب کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے تاکہ لوگوں کو اچھی نیند کی ضرورت سے آگاہ کیا جاسکے۔ اچھی نیند جسم اور دماغ دونوں کو صحت مند رکھنے کے لیے بہت ضروری ہیں۔

نیند کا عالمی دن

اچھی نیند اچھی صحت کے لیے بہت ضروری ہے۔ لیکن زیادہ تر لوگ مختلف وجوہات کی وجہ سے اچھی نیند نہیں لے پاتے۔ خراب طرز زندگی کے ساتھ ساتھ ماہرین ناقص نیند کو بھی دنیا بھر میں بیماریوں اور مریضوں کی تعداد میں اضافے کی ایک بڑی وجہ قرار دیتے ہیں۔ نیند کا عالمی دن ہر سال مارچ کے مہینے میں منایا جاتا ہے، جس کا مقصد لوگوں کو اچھی نیند کی ضرورت سے آگاہ کرنا اور جسمانی، ذہنی صحت کے لیے اچھی نیند لینے کی ترغیب دینا ہے۔ اس سال یہ دن 17 مارچ کو منایا جا رہا ہے۔

عالمی یوم نیند کا موضوع اور اہمیت

ورلڈ سلیپ سوسائٹی کے زیر اہتمام یہ تقریب ہر سال ایک نئے تھیم کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ اس سال یہ تقریب ’’سلیپ از ایسینشیل فار ہیلتھ‘‘ کے تھیم پر منایا جارہا ہے۔ آپ کو بتادیں کہ نیند ہماری زندگی کا ایک اہم حصہ ہے جسے اکثر لوگ زیادہ سنجیدگی سے نہیں لیتے ہیں۔ لیکن کم نیند یا نیند کی کمی نہ صرف بہت سی جسمانی اور ذہنی بیماریوں کا سبب بنتی ہے، بلکہ ہماری معمولات زندگی کو بھی شدید متاثر کرتی ہے۔ ورلڈ سلیپ ڈے کے موقع پر نہ صرف ورلڈ سلیپ سوسائٹی کے اراکین بلکہ کمیونٹی ہیلتھ ایڈووکیٹ، نیند کے ماہرین اور 70 سے زائد ممالک میں بہت سی سرکاری اور غیر سرکاری تنظیمیں مقامی، علاقائی اور قومی سطح پر دیگر پروگرام منعقد کرتی ہیں جس کے ذریعے وہ لوگوں کو نیند کے حوالے سے بیدار کرتی ہیں۔

عالمی یوم نیند کی تاریخ

ورلڈ سلیپ ڈے کا آغاز 2008 میں ورلڈ سلیپ سوسائٹی کی ورلڈ سلیپ ڈے کمیٹی نے کیا تھا جس کا مقصد نیند کے سنگین مسائل سے دوچار لوگوں کی مدد کرنا تھا۔ اس کمیٹی میں صحت کے پیشہ ور افراد، نیند کی ادویات اور نیند کے حوالے سے تحقیق کررہے کچھ محققین شامل تھے۔ ورلڈ سلیپ ڈے ہر سال سپرنگ ورنل ایکوناکس سے پہلے جمعہ کو منایا جاتا تھا تاہم اس سال یہ تقریب 17 مارچ کو منائی جارہی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ عالمی یوم نیند کے موقع پر 70 سے زائد ممالک میں مختلف پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں۔ جس میں نیند، نیند کی ادویات، نیند کے بارے میں تعلیم اور روزمرہ کی زندگی میں نیند کی کمی کے حوالے سے لوگوں میں آگاہی پیدا کیا جاتا ہے۔

نیند کو کیسے بہتر بنائیں

ماہرین نفسیات کے مطابق اچھی نیند دماغی اور جسمانی صحت کے لیے بہت ضروری ہے۔ اچھی معیار کی نیند کے لیے سلیپ ہائجن کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے۔ جس کے لیے کچھ عادات کو اپنانا ہوگا، جس سے نیند کی معیار اچھی ہوسکتی ہے، جن میں سے کچھ درجہ ذیل ہیں۔

مزید پڑھیں:

وقت پر سوئیں اور وقت پر اٹھیں

  • سونے کے معمول کو برقرار رکھنا جیسے سونے کے کمرے کے ماحول کو درست رکھنا، زیادہ دیر تک ٹی وی اور موبائل دیکھنے سے گریز کرنا وغیرہ۔
  • صحیح وقت پر صحیح کھانا کھانا
  • باقاعدگی سے ورزش اور مراقبہ
  • تناؤ سے دور رہنے کی ہرممکن کوشش کرنا
  • آرام کے ساتھ کام کرنا
  • کیفین کا استعمال کم سے کم کرنا
  • اگر نیند کی کمی اور بے خوابی جیسے امراض ہوں تو اس کا صحیح علاج کروانا شامل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.