ETV Bharat / sukhibhava

Papaya Is Beneficial In Cancer: پپیتے کا پانی کینسر کو جڑ سے ختم کرسکتا ہے - Papaya improves digestive system

پپیتا میں کئی طرح کی خصوصیات پائی جاتی ہیں جو صحت کے لیے کافی فائدہ مند ہوتی ہیں، تاہم بہت سارے لوگ اس بات انجان ہوں گے کہ پپیتا کینسر جیسی مہلک بیماری کو بھی ختم کرسکتا ہے۔ Papaya water helps to eliminate cancer

پپیتے کا پانی کینسر کو جڑ سے ختم کرسکتا ہے

author img

By

Published : Feb 27, 2023, 1:40 PM IST

حیدرآباد: پپیتا عام طور پر صحت کے لیے کافی فائدم مند سمجھا جاتا ہے تاہم پپیتا کو نظام ہاضمہ کو درست کرنے کے لیے بھی کھایا جاتا ہے۔ پپیتے میں جان لیوا بیماری کینسر کو ختم کرنے کی بھی صلاحیت موجود ہوتی ہے، ساتھ ہی اس کے فوائد حاصل کرنے کے لیے آپ کو اسے کھانے کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ آپ اس کا پانی بنا کر دن بھر پی سکتے ہیں۔

بعض تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ پپیتے کا رس چھاتی، جگر، خون، پینکریاز، جلد، پروسٹیٹ اور بڑی آنت کے کینسر کے علاج میں فائدہ مند ہے۔ جب آپ پپیتے کا پانی بناتے ہیں تو اس کی تمام غذائیت پانی کے اندر آجاتی ہے۔ اس لیے اس پانی کو کینسر جیسی مہلک بیماری سے خود کو محفوظ رکھنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

پپیتے کا پانی بنانے کا طریقہ

ایک پپیتا لیں اور اسے چھیل لیں اور اس کا بیج نکال کر موٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں، بعد ازیں ایک برتن میں پانی ڈال کر ابالیں، جب پانی ابلنے لگے تو پپیتے کے ٹکڑوں کو اس پانی میں ڈال کر 5 منٹ تک ابلنے دیں، پھر اس پانی کو آگ سے اتار کر ٹھنڈا ہونے دیں۔ اس کے بعد پپیتے کے ٹکڑے اور اس پانی کو برتن میں ڈال کر پی لیں۔

پپیتے کا پانی پینے کے فائدے

  • پپیتے کا پانی پینے سے اپنے جسم کو بڑی مقدار میں وٹامن ملتے ہیں
  • پپیتے کے پانی میں اینٹی سوزش خصوصیات موجود ہوتے ہیں
  • پپیتا کا پانی نظام ہاضمہ کو کو بہتر بناتا ہے
  • برییڈ کے درد سے نجات
  • گردے کو صحت مند رکھتا ہے
  • مائگرین کے درد سے نجات دلاتا ہے
  • گٹھیا کی بیماری میں فائدہ مند ہے
  • پپیتے کا پانی کیسے بنایا جائے؟
  • کینسر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکتا ہے۔

پبمیڈ پر شائع ہونے والی ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ پپیتے میں اینٹی کینسر کی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ جو کینسر پیدا کرنے والے خلیات کو بڑھنے سے روکتی ہیں۔ اسی لیے پپیتا یا اس کے پانی کے استعمال سے کینسر کو شروع میں ہی ختم کیا جا سکتا ہے۔

پیٹ کی ساری گندگی نکل جائے گی

آپ پپیتے کے پانی کو بھی عام پانی کی طرح فریج میں رکھ کر پی سکتے ہیں۔ جن لوگوں کو قبض کی شکایت رہتی ہے، اس کا استعمال معدے کی صفائی میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ ذیابیطس کے مریضوں کو روزانا صبح ایک پیالہ پپیتا کھانا چاہیے۔ اس میں نیچرل شوگر ہوتا ہے اور اس میں اینٹی آکسیڈنٹ بھی ہوتا ہے جو صحت کے لیے بہتر مانا جاتا ہے۔

پپیتا دل کو صحت مند اور مضبوط بنانے میں مدد کرتا ہے

پپیتا فائبر، پوٹاشیم اور وٹامنز سے بھرپور ہوتا ہے جو دل کی بیماریوں کو دور رکھتا ہے۔ دل کی بیماریوں کے خطرے کو کم کرنے کے لیے ڈاکٹر پوٹاشیم کی زیادہ مقدار کو استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ وٹامن بی، سی، ای، بیٹا کیروٹین اور لائکوپین جیسے غذائی اجزاء سے بھرا پپیتا شریانوں کے اندر خراب کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:

کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتا ہے۔

صبح خالی پیٹ پپیتا کھانے سے کولیسٹرول کی سطح بہتر ہوتی ہے۔ زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کرنے کے لیے پکی ہوئی دلیا میں کٹا ہوا پپیتا شامل کریں کیونکہ دونوں غذاؤں میں فائبر کثیر مقدار میں پایا جاتا ہے جو جسم سے کم کثافت والے لیپو پروٹین کو ختم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.