ETV Bharat / sukhibhava

Male Fertility: مرد کو تولیدی صلاحیت کیلئے ان سات چیزوں پر عمل کرنا ضروری - مردانہ بانجھ پن کے بڑھتے ہوئے کیسز

ناقص طرز زندگی اور غیر صحت بخش خوراک کی وجہ سے مردوں میں بانجھ پن کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اگر آپ کی وجہ سے آپ کے ساتھی کو حاملہ ہونے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، تو یہاں دی گئی کچھ تجاویز پر عمل کر کے آپ اپنی تولیدی صلاحیت کو کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ How to Improve Male Fertility

مرد کو تولیدی صلاحیت کے لیے ان سات چیزوں پر عمل کرنا ضروری

author img

By

Published : Feb 15, 2023, 1:39 PM IST

حیدرآباد: اگر آپ اور آپ کے ساتھی کو حاملہ ہونے میں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے تو آپ اپنی کچھ عادتوں میں تبدیلی کرکے اپنے ساتھی کو حاملہ ہونے کے امکانات کو بڑھانے میں مدد کرسکتے ہیں جس میں متوازن خوراک، وٹامنز اور بہتر طرز زندگی کا انتخاب کرکے سے تولید مسائل کو دور کیا جاسکتا ہے۔ اس مضمون میں بنیادی طرز زندگی کے انتخاب، خوراک اور ورزشوں کے بارے میں بتایا گیا ہے جس سے مردانہ تولیدی صلاحیت کو بڑھایا جاسکتا ہے۔

مردوں میں تولیدی صلاحیت بڑھانے کے کچھ ٹپس

سرگرم رہیں

باقاعدگی سے ورزش کرکے بہت سے صحت کے فوائد حاصل کیے جاسکتے ہیں، جس میں ٹیسٹوسٹیرون کی سطح کو بڑھانا اور تولیدی صلاحیت کو بڑھانا شامل ہے۔ مطالعے کے مطابق، فعال مردوں میں ٹیسٹوسٹیرون کی سطح زیادہ ہوتی ہے اور غیر فعال مردوں کے مقابلے ان میں اعلیٰ معیار کے سپرم ہوتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی بہت زیادہ سرگرمی سے بھی گریز کرنا چاہیے کیونکہ اس کا الٹا بھی اثر ہو سکتا ہے اور ممکنہ طور پر ٹیسٹوسٹیرون کی سطح کم ہو سکتی ہے۔ زنک کی اچھی مقدار لینے سے یہ خطرہ کم ہوسکتا ہے۔

خوراک میں زیادہ اینٹی آکسیڈنٹس شامل کریں

اینٹی آکسیڈنٹس کو اکثر کینسر اور دل کی بیماری کو دور کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، لیکن یہ مردانہ تولیدی صلاحیت کو بڑھانے میں بھی مدد کرتے ہیں۔ محققین کے مطابق جن مردوں نے اینٹی آکسیڈنٹ سپلیمنٹ لیا ہے ان میں ڈی این اے کو نقصان پہنچانے والے سپرم اس مردوں کے مقابلے میں کم تھے جنہوں نے ینٹی آکسیڈنٹ سپلیمنٹ نہیں لیا تھا۔ اس کے برعکس جن مردوں نے سب سے زیادہ اینٹی آکسیڈنٹس لیا تھا ان میں اپنے ساتھی کو حاملہ کرنے کی شرح بہت زیادہ تھی۔

خوراک میں ہری سبزیوں کا استعمال زیادہ کریں

ایک اچھی، متوازن خوراک مردانہ تولیدی صلاحیت کو بڑھاتی ہے۔ یہ ممکن ہے کہ جو چیز آپ کے سپرم کے لیے بہترین ہے وہ آپ کے پورے جسم کے لیے بھی صحت مند ہے۔ کھڑے اناج، صحت مند چکنائی (جیسے زیتون کا تیل اور بادام) اور پروٹین کے کے لیے مچھلی اور چکن کا انتخاب کریں۔

تمباکو نوشی فوری طور پر چھوڑ دیں

تمباکو نوشی کو روکنے کی کئی مثبت وجوہات ہیں۔ تمباکو نوشی اور سپرم کے معیار کے درمیان تعلق کے بارے میں ہونے والے مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ تمباکو نوشی کا اثر سپرم کی صحت کے کئی عوامل پر ہوتا ہے، جیسے سپرم کاؤنٹ، موبلیٹی اور سپرم کا سائز۔ اگر آپ تولیدی کے علاج سے گزر رہے ہیں، تو آپ سگریٹ نوشی کو بلکل چوڑ دیں۔

وٹامن سی کا استعمال ضرور کریں

وٹامن سی مدافعتی نظام کو مضبوط بنا سکتا ہے۔ کچھ تحقیق کے مطابق، وٹامن سی جیسے اینٹی آکسیڈنٹ سپلیمنٹس لینے سے مردوں میں تولیدی کی صلاحیت بڑھ سکتی ہے۔

ذہنی تناؤ کا کم ہونا ضروری

تناؤ کی وجہ سے تولیدی کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ تناؤ کی وجہ سے جنسی تعلقات قائن نہ کرنے کے علاوہ بھی اور بہت کچھ ہوسکتا ہے۔ آپ کی تولیدی صلاحیت متاثر ہو سکتی ہے اور تناؤ میں آپ کی جنسی تسکین کم ہو سکتی ہے۔ طویل تناؤ کورٹیسول کی سطح کو بلند کرتا ہے، جو ٹیسٹوسٹیرون کو نقصان پہنچاتا ہے۔

مزید پڑھیں:

شراب کا استعمال کم کریں

بہت زیادہ شراب پینا نامردی، سپرم کی پیداوار میں کمی اور ٹیسٹوسٹیرون کی کم سطح کا باعث بن سکتا ہے۔ اگر آپ پینے کا فیصلہ کرتے ہیں تو اسے اعتدال میں کریں۔ اس میں خواتین کے لیے روزانہ ایک مشروب اور صحت مند افراد کے لیے یا مردوں کے لیے روزانہ دو مشروبات شامل کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.