ETV Bharat / sukhibhava

Benefits of Kokum: کوکم پیٹ میں گیس، جلن اور تیزابیت کو فوری دور کرتا ہے - Kokum is beneficial for health

آیوروید میں کوکم پھل کو ادویات کے طور استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ پھل پیٹ میں گیس، جلن، تیزابیت جیسے بیماریوں میں زیادہ کارآمد ہوتا ہے۔ Kokum quickly relieve gas, heartburn and acidity in stomach

کوکم پیٹ میں گیس، جلن اور تیزابیت کو فوری دور کرتا ہے

author img

By

Published : Jan 28, 2023, 11:25 AM IST

حیدرآباد: کوکم ایک قسم کا پھل ہوتا ہے جسے آیوروید میں ادویات کے طور استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ پھل دیکھنے میں سیب جیسا لگتا ہے۔ تاہم اس پھل کو طویل عرصے سے آیوروید میں خشک مسالح کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ اس پھل کی پیداوار زیادہ تر گوا اور گجرات میں ہوتاہے۔ کوکم کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے۔ اس لیے اسے کئی بیماریوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ پھل پیٹ میں گیس، جلن، تیزابیت جیسے بیماریوں میں زیادہ کارآمد ہوتا ہے۔

کوکم میں کئی وٹامنز ہوتے ہیں۔ جیسے وٹامین اے، وٹامین بی3، وٹامین سی اس کے علاوہ اس میں کیلشیم، آئرن، میگنیج، پوٹیشیم اور جنک بڑے مقدار میں ہوتے ہیں۔ اس پھل میں فولک ایسڈ، ایسکاربک ایسڈ، ایسیٹک ایسڈ، ہائیڈروکسی سائٹریک ایسڈ اور فائبر بھی ہوتے ہیں۔ اور اسی وجہ سے نیوٹریشنسٹ اس پھل کو ویٹ لاس، ہارٹ کی بیماری میں کھانے کی صلاح دیتے ہیں۔

یہ پھل ہضمی نظام کو ٹھیک کرتا ہے

سکھا کوکم ایسڈ ریفلکس اور اس سے متعلق کچھ علامات جیسے ہارٹ برن کو تھیک کرکے ہضمی نظام کو بہتر بناتا ہے۔ ایک قدیم زمانے سے اس پھل کا استعمال ہضمی نظام کو ٹھیک کرنے اور تیزابیت کی وجہ سے پیٹ میں جلن کو دور کرنے کے لیے کیا جاتا رہا ہے۔

ویٹ لاس میں مددگار

کوکم میں HCA (Hydroxycitric acid) پایا جاتا ہے۔ یہ بھوک کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے، جو وزن کم کرنے کے لیے بہتر سمجھا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ یہ کاربوہائیڈریٹس کو چربی میں تبدیل کرنے کے عمل کو بھی کنٹرول کرتا ہے۔ اس سے جسم میں اضافی چربی بننے کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔

دل کی بیماری کی روک تھام

کم کیلوریز اور فائبر سے بھرپور ہونے کی وجہ سے کوکم دل کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔ یہ ایک طاقتور اینٹی آکسیڈینٹ ہے۔ اس کے علاوہ اس میں موجود میگنیشیم، پوٹیشیم اور میگنیج جیسے معدنیات کی موجودگی کی وجہ سے یہ بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کو بھی کنٹرول کرتا ہے جو زیادہ تر دل کی بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔

کینسر میں فائدہ مند

اس پھل کا استعمال کینسر کے خطرے کو کم کرنے کے لیے بھی کیا جاتا ہے۔ اس میں اینٹی آکسیڈنٹس کے ساتھ ساتھ اینٹی کارسینوجینک کی خصوصیات بھی ہوتی ہے، جو آزاد ریڈیکلز کو ختم کرکے جسم میں خلیات کی غیر معمولی نشوونما کو روکتی ہیں۔

ذیابیطس کو کنٹرول میں رکھتا ہے۔

کوکم میں اینٹی ذیابیطس کی خصوصیات ہوتی ہے۔ یہ جسم میں انسولین کی سطح کو بڑھا کر خون میں موجود اضافی شوگر کو کم کرنے کا کام کرتا ہے۔ اس پھل کا استعمال ذیابیطس پر قابو پانے کے لیے بھی کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:

کوکم ڈپریشن اور تناؤ سے نجات دلاتا ہے۔

کوکم میں flavonoids، hydroxycitric acid، garcinol اور anthocyanins ہوتے ہیں۔ یہ سب دماغ میں سیروٹونن کی سطح بڑھانے میں معاون ہیں۔ یہ بے چینی اور ڈپریشن کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.