ETV Bharat / sukhibhava

Biden Administration Says It Plans To Cut Nicotine In Cigarettes: بائیڈن انتظامیہ کا سگریٹ میں نیکوٹین کی سطح کو محدود کرنے کا منصوبہ

امریکہ میں نکوٹین کی مقدار کو محدود کیا جاسکتا ہے۔ جس کے لیے بائیڈن انتظامیہ سگریٹ میں نکوٹین کی مقدار کو محدود کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ Biden Administration's on Cigarettes

Biden Administration's on Cigarettes
Biden Administration's on Cigarettes
author img

By

Published : Jun 22, 2022, 1:55 PM IST

واشنگٹن: امریکہ میں بائیڈن انتظامیہ سگریٹ میں نکوٹین کی مقدار کو محدود کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے تاکہ اس کی لت کو کم کیا جا سکے۔ فیڈرل ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے منگل کو ایک پریس ریلیز میں یہ معلومات دی۔ ریلیز میں کہا گیا، "آج، بائیڈن-ہیرس انتظامیہ نے مستقبل کے ممکنہ ریگولیٹری اقدامات کے لیے منصوبے شائع کیے، جن میں یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کا ایک مجوزہ پروڈکٹ اسٹینڈرڈ تیار کرنے کا منصوبہ بھی شامل ہے جو سگریٹ اور بعض دیگر خطرناک تمباکو کی مصنوعات کی لت کو کم کرنے کےلئے نیکوٹین کی زیادہ سے زیادہ سطح قائم کرے گا۔" Biden Administration Plan to Limit Nicotine Levels in Cigarettes

ایف ڈی اے کمشنر رابرٹ لوئرنگ نے ریلیز میں کہا کہ نیکوٹین کی سطح کو "کم سے کم لت یا غیر لت کی سطح" تک کم کرنے سے موجودہ نشے کے عادی افراد کو چھوڑنے میں مدد مل سکتی ہے اور آنے والی نسلوں میں نشے کے امکانات کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ ریلیز میں کہا گیاہے کہ 2018 کے ایک مطالعہ میں، ایف ڈی اے نے اندازہ لگایا کہ نکوٹین کی حد 2100 تک تمباکو نوشی کی شرح کو 12.5 فیصد سے 1.4 فیصد تک کم کر سکتی ہے اور 8 ملین سے زیادہ جانیں بچا سکتی ہے۔

یو این آئی

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.