امراوتی: آندھرا پردیش کے سری ستیہ سائی ضلع کے ایک سرکاری اسکول میں پڑھنے والے کم از کم 25 بچے دوپہر کا کھانا کھانے سے بیمار ہوگئے۔ یہ واقعہ ضلع کے کدیری شہر کے میونسپل پرائمری اسکول کی ہے۔ متاثرہ طلباء نے الٹی اور پیٹ خراب ہونے کی شکایت کی۔ جس کے بعد آٹھ طلباء کو کدیری کے سرکاری ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ بعد ازاں مزید 17 اور طلبہ کو اسپتال میں ایڈمٹ کیا گیا۔ 25 students take ill due to stale food in Andhra school
اس واقعے کے بعد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایس۔ وی کرشنا ریڈی نے اسپتال کا دورہ کیا اور طلبہ سے ملاقات کی۔ انہوں نے طلباء کی حالت مستحکم بتائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناقص معیار کے کھانے کی وجہ سے طلباء بیمار ہوئے ہیں۔ افسر نے کھانے کی جانچ میں غفلت برتنے والوں کے خلاف مناسب کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ 25 students take ill due to stale food in Andhra school
مزید پڑھیں:
دلچسپ بات یہ ہے کہ 21 نومبر کو مڈ ڈے میل اسکیم کے تحت جگناتھ گورمڈا نامی ایک نیا مینو متعارف کرایا گیا تھا۔ حکومت نے طلبہ کی فٹنس کے لیے مینو میں تبدیلی کی تھی۔ عہدیداروں نے بتایا کہ سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم طلباء کو پہلے کی نسبت بہتر غذائیت سے بھرپور کھانا فراہم کیا جارہا ہے۔ 25 students take ill due to stale food in Andhra school
مزید پڑھیں:
آئی اے این ایس