ETV Bharat / sukhibhava

Students Sick From Drinking Water آلودہ پانی پینے کے بعد 21 طلباء اسپتال میں شریک

author img

By

Published : Feb 10, 2023, 4:16 PM IST

مین پوری ضلع کے گورنمنٹ انجینئرنگ کالج میں آلودہ پانی پینے سے تقریباً 21 طلباء بیمار ہو گئے جس میں سے سات کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ 21 students sick in Mainpuri Engineering College

آلودہ پانی پینے کے بعد 21 طلباء اسپتال میں ایڈمٹ

مین پوری: اتر پردیش کے مین پوری ضلع کے گورنمنٹ انجینئرنگ کالج میں آلودہ پانی پینے سے تقریباً 21 طلباء بیمار ہو گئے جس میں سات کو دوسرے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب ضلع محکمہ صحت کے حکام کو معلوم ہوا کہ ایک کالج کے طلبہ کی بڑی تعداد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ مین پوری کے چیف میڈیکل آفیسر (سی ایم او) پی پی سنگھ اور مدن لال، مہاراجہ تیج سنگھ ڈسٹرکٹ ہسپتال کے سینٹر فار میڈیکیئر اینڈ میڈیکل سروسز طلباء کی حالت دریافت کرنے اور ان کا جائزہ لینے کے لیے فوری طور پر ضلع اسپتال پہنچے۔

مدن لال (سی ایم ایس) نے بتایا کہ ہسپتال پہنچنے کے بعد پتہ چلا ہے کہ گورنمنٹ انجینئرنگ کالج کے کم از کم 21 طلباء کو 9 فروری سے الٹی اور پیچش کی شکایت تھی، جس سے ان کی حالت نازک ہونے لگی تو انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ فی الحال اس وقت سات طالب علم ہسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ دیگر کو ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ جمعرات کی رات کو واٹر کولر کا پانی پینے کے بعد انجینئرنگ کالج کے 21 طلباء کی حالت مزید خراب ہوگئی تھی، جس کے بعد سبھی کو ضلع اسپتال لایا گیا، جہاں سات طلبا کو ڈاکٹرز نے ایڈمٹ کرلیا، جبکہ دیگر کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا۔

صحت کے اہلکار نے بتایا کہ پانی کے ٹینکوں، پیوریفائر اور کولر مشینوں سے پانی کے نمونے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ (PHE) ڈیپارٹمنٹ کو ٹیسٹ کے لیے بھیج دئے گئے ہیں۔ ابتدائی طور پر یہ ظاہر ہوتا ہے کہ آلودہ پانی بیماری کی وجہ ہے۔ کالج کے ایک ٹیچر نے بتایا کہ انجینئرنگ کالج کے طلباء کی حالت خراب ہونے کے بعد انتظامیہ بھی الرٹ ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:

فوڈ اینڈ سیفٹی ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم کالج پہنچ کر آلودہ پانی کے نمونے کو جانچ کے لیے پانی کے ٹینک کو سیل کر دیا ہے۔ اور پانی کی جانچ کے لیے اگلی کارروائی کررہی ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.