ETV Bharat / state

BJP Leader Suvendu Adhikari Gets Z-plus: بی جے پی رکن اسمبلی شھبندو ادھیکاری کو زیڈ پلس سکیورٹی

مغربی بنگال حزب اختلاف کے رہنما اور بی جے پی کے رکن اسمبلی شھبندو ادھیکاری کو زیڈ پلس سکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ BJP Leader Suvendu Adhikari Gets Z-plus

author img

By

Published : Mar 27, 2022, 8:03 PM IST

بی جے پی رکن اسمبلی شھبندو ادھیکاری کو زیڈ پلس سکیورٹی

مغربی بنگال کے نندی گرام سے بی جے پی کے رکن اسمبلی اور حزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ BJP Leader Suvendu Adhikari Gets Z-plus

وزرات داخلہ کے ذرائع کے مطابق بی جے پی کے رکن اسمبلی اور حزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری کی سیکیورٹی مزید اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے کے مطابق حزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری کی زیڈ سیکیورٹی کو 10 اپریل سے زیڈ پلس سکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق ان کی سیکیورٹی میں سی آئی ایس ایف،کمانڈوز اور دیگر افسران کی تعداد میں مزید اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

دوسری طرف حزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری نے کہا کہ رامپور ہاٹ سانحہ کے بعد اور اس کے پہلے بھی ریاست مغربی بنگال میں لا اینڈ آرڈر کو لے کر سوال اٹھتا رہا ہے۔ یہاں کوئی محظوظ نہیں ہے۔ آٹھ لوگوں کے قتل کے واقعے سے یہ ثابت ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: TMC Accused of using Minorities as Vote Bank: ٹی ایم سی پر اقلیتی طبقے کو ووٹ بینک کے طور پر استعمال کرنے کا الزام

انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے رہنما پر دس سے بارہ گھروں میں آگ لگانے کا الزام ہے اور ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی معاوضہ اور ملازمت دینے کا اعلان کر رہی ہیں. یہ کیسی پالیسی اور کیسی حکومت ہے۔

دوسری طرف بیربھوم ضلع میں پولیس کی تلاشی مہم کے دوران 40 سے زائد بم برآمد کئے گئے. ضلع کے تمام بلاک میں بڑے پیمانے پر چھاپہ ماری مہم چلائی جا رہی ہے.اس کے علاوہ جنوبی 24 پرگنہ اور شمالی 24 پرگنہ ضلع بروئی پور میں غیر قانونی اسلحہ کارخانوں کے خلاف چھاپہ ماری مہم کے دوران 12 افراد کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

جبکہ شمالی 24 پرگنہ کے جگتدل تھانہ کے تحت بھاٹ پاڑہ علاقے میں تلاشی مہم کے دوران پانچ لوگوں کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔دونوں اضلاع سے پولیس نے کل 17 لوگوں کی گرفتاری عمل میں آئی جبکہ بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کئے گئے ہیں۔

رامپور ہاٹ سانحہ کے بعد وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے ریاست میں غیر قانونی اسلحہ کارخانوں کے خلاف بڑے پیمانے پر چھاپہ ماری مہم چلانے کی ہدایت دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.