ETV Bharat / state

Youth Congressیوتھ کانگریس کا وزیراعظم کو ایک کروڑ پوسٹ کارڈ بھیجنے کا منصوبہ

author img

By

Published : Apr 4, 2023, 12:44 PM IST

Updated : Apr 4, 2023, 2:38 PM IST

مغربی بنگال یوتھ کانگریس وزیر اعظم نریندر مودی کو خط بھیج کر راہل گاندھی کی رکنیت منسوخی سے متعلق سوال کا جواب مانگے گی۔ اس سلسلے میں ملک بھر سے ایک کروڑ پوسٹ کارڈ بھیجے جائیں گے۔ جن میں سے 3 لاکھ پوسٹ کارڈ مغربی بنگال سے بھیجے جائیں گے۔ جے پی سی کی تشکیل کا مطالبہ کیا جائے گا۔ Youth Congress

یوتھ کانگریس کا وزیراعظم کو ایک کروڑ پوسٹ کارڈ بھیجنے کا منصوبہ

کولکاتا:مغربی بنگال پردیش یوتھ کانگریس کے صدر اظہر ملک نے کہاکہ یوتھ کانگریس وزیراعظم نریندر مودی کو خط بھیج کر ان سے جواب طلب کرے گی۔جواب دو مودی جی کے نام سے ایک پوسٹ کارڈ بھیجا جائے گا۔ یوتھ کانگریس کے علاوہ عام لوگوں کے دستخط شدہ پوسٹ کارڈ پبھی جمع کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تقریباً تین سے چار لاکھ پوسٹ کارڈ بھیجے جائیں گے۔ہم انہیں وزیر اعظم نریندر مودی کے پتے پر بھیجیں گے۔ ملک بھر میں ایک کڑ پوسٹ کارڈ بھیجے جائیں گے۔ مودی جی کو اس سوال کا جواب دینا پڑے گا کہ راہل گاندھی کی رکنیت کی منسوخی کی وجہ کیا ہے۔

یوتھ کانگریس کے جنرل سکریٹری ارگھیہ نے کہاکہ ہم اس پوسٹ کارڈ کو عام لوگوں کے درمیان لے جائیں گے۔ یہ پروگرام کل 4 سے 20 اپریل تک جاری رہے گا۔ عام لوگ اس پوسٹ کارڈ پر دستخط کریں گے۔ اس شخص کا موبائل بھی نمبر اس کے ساتھ ہوگا۔ساتھ ہی یوتھ کانگریس کی جانب سے بھی سوالات اٹھائے گئے۔ اظہر ملک نے پوچھا کہ اڈانی نے بی جے پی کو کتنی رقم عطیہ کی ہے؟ اڈانی کو غیر ملکی دوروں کے بعد کتنے معاہدے ملے ہیں؟

اس دوران رام نومی کے جلوس کو لے کر ریاست کے کئی اضلاع میں کشیدگی کا ماحول پر یوتھ کانگریس نے کہاکہ اس کے لئے ریاستی انتظامیہ ذمہ دار ہے ۔وقت رہتے ہیں حالات کو قابو میں کیا جا سکتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:Mamata Banerjee In Khejuri مغربی بنگال میں تشدد برپا کرنے والوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا: ممتا بنرجی

مغربی بنگال یوتھ کانگریس کا الزام ہے کہ ریاست میں ترنمول اور بی جے پی ایک ہیں۔دونوں ایک ہی سکے کے دو پہلو ہیں۔ ساگردیگھی انتخابات کے بعد بی جے پی اور ترنمول خوفزدہ ہیں۔ اس لئے وہ(دونوں سیاسی جماعتیں) تشدد پھیلانے کی کوشش کر رہیں ہیں۔ دونوں پارٹیاں منصوبہ بندی کر رہیں ہیں۔ یوتھ کانگریس نے کہا کہ ہاوڑہ اور ہگلی میں امن ریلی کا انعقاد کیا جائے گا۔

Last Updated : Apr 4, 2023, 2:38 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.